Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

30 - 58
چین صرف اللہ کی یاد میں ہے
اسی میں چین اور اسی میں آرام ہے کہ گناہوں کو چھوڑ دو اور اللہ کا نام لو اور نام لینا سیکھو۔اور اُن بزرگوں کے پاس جاؤ جہاں اللہ کے نام میں مٹھاس ملتی ہے، جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت سے اور اپنے تعلق سے عقل عطا فرمائی ہے، کچھ دن اُن کے پاس جاکر رہو۔ خانقاہ میں چالیس دن کے لیے وقت نکالو، پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔ کسی کو پھیپھڑے کا کینسر ہوجائے اور ڈاکٹر کہے،جاؤ مری پہاڑی پر جاؤ، تمہارے پھیپھڑے میں داغ لگ رہا ہے۔ پھر جائے گا یا نہیں؟اللہ والوں کے پاس روح کی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔ اہل اللہ کی صحبت سے اللہ ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نظر تو نہیں آتا مگر دل میں آتا ہے، اسی لیے انبیاء اور اولیاء کے دلوں پر ہر وقت رحمت برستی ہے۔
تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل
نبی ایک ہوتا ہے لیکن سارے عالَم کا تنہا مقابلہ کرتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کافروں نے کیسی کیسی پیشکش کیں کہ آپ ہمارے بتوں کو بُرا نہ کہیں، اسلام نہ پھیلائیں، خدا کی عظمت اور تعریف نہ بیان کریں، ہمارے بتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیں، تو مکہ کی جو عورت آپ کو پسند ہو ہم آپ کو فراہم کریں گے، اگر کوئی سلطنت و ریاست چاہتے ہیں تو پورے عرب کی سلطنت ہم آپ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ تاریخ دیکھ لو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ فرمایا کہ اگر تم لوگ میرے ایک ہاتھ میں سورج اور دوسرے ہاتھ میں چاند لاکر رکھ دو  تو میں اللہ کی وحدانیت کی تبلیغ سے باز نہیں آؤں گا۔ اگر اللہ کے نام میں مزہ نہ ہوتا تو انبیاء اور اولیاء اپنی جانیں قربان نہ کرتے، مگر ہم اس مزے سے بے خبر ہیں، کیوں کہ اس مزے کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے، اس لیے ہمیں اللہ کی قدر نہیں، لیکن قبر میں جاکر دیکھوگے کہ جن سے دل بہلایا اُن سے کیا پایا؟ اور اللہ والوں کو دیکھوگے کہ اُن کے کیا مزے ہیں۔ اللہ نے عالَمِ غیب کا پرچہ رکھا ہے۔ اگر یہ پرچہ آؤٹ ہوجاتا تو سارے کافر مسلمان ہوجاتے، لیکن سمجھ لو کہ حقیقت یہ ہے کہ   ؎
جیسی  کرنی  ویسی بھرنی  نہ  مانے  تو  کرکے  دیکھ
دوزخ بھی ہے جنت بھی ہے نہ مانے تو مر کے دیکھ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter