Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

55 - 58
فاتحہ چوری ہوگئی
ایک ایس پی صاحب جو حضرت حکیم الامت تھانوی سے بیعت تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سہارن پور میں تھانیدار تھا تو ایک آدمی نے آ کر رپٹ لکھوائی کہ صاحب میری فاتحہ چوری ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا میں بہت گھبرایا کہ فاتحہ کیسے چوری ہوتی ہے۔ پوچھا کہ کس شکل کی تھی۔ اس نے کہا کہ بانس کی نلکی کی شکل کی تھی۔ پیر صاحب اس میں پڑھ کر پھونک گئے تھے کہ سال بھر تم کھانے پر چھڑک دیا کرو تو فاتحہ ہوجایا کرے گی۔ میری فاتحہ کوئی چرا کر لے گیا۔ بتائیے! ان پیروں نے کس قدر چکر دیا ہے، دین تو آسان ہے، اتنا آسان ہے کہ ثواب پہنچانے میں کسی مولوی کی ضرورت نہیں ہے۔
ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح
دوسرے یہ کہ ثواب کے لیے کھانا دینا ضروری نہیں، بلکہ کھانے سے زیادہ نقد میں ثواب ہے۔ دیکھو! غریبوں کو پیسے کی ضرورت ہوتی ہے، بارش میں ان کا گھر ٹپک رہا ہے، تو آپ کی بریانی سے اُن کی چھت ٹھیک نہیں ہوجائے گی،لہٰذا سو روپیہ جو کھانے میں خرچ کرتے ہو وہ اس کو نقد دے دو تاکہ اپنا گھر بنالے۔ ایک آدمی سردی سے کانپ رہا ہے، آپ نے اس کو بریانی پکاکر دے دی، اس کو تو لحاف چاہیے، لہٰذا اس کو لحاف دے کر اللہ سے کہہ دو کہ یااللہ! اسے قبول فرماکر اس کا ثواب بڑے پیر صاحب شاہ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو عطا فرما۔ بڑے پیر صاحب کو ثواب پہنچانے کے لیے بریانی دینا ضروری نہیں ہے۔ اسی طرح کسی غریب کو پیچش لگی ہوئی ہے، علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، تھوڑی تھوڑی دیر میں لوٹا لے کر دوڑ رہا ہے، آپ نے بریانی لاکر دے دی کہ بڑے پیر صاحب کی فاتحہ ہے، تو بریانی کھاکر اس کے دست اور بڑھیں گے یا نہیں؟ لہٰذا اس کو نقد دے دو کہ جاؤ دوا خریدلو اور اس صدقے کا ثواب اب بڑے پیر صاحب کو پہنچادو یا جس کو چاہو پہنچادو مثلاً اپنے ماں باپ، دادادادی، نانا نانی کو پہنچادو۔ دین تو آسان ہے، ایصالِ ثواب کے لیے نہ کسی پیر کو بُلانے کی ضرورت نہ کسی مولوی کو بُلاکر اس سے فاتحہ پڑھوانے کی ضرورت۔ بس اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی سمجھ، عقلِ سلیم، فہمِ سلیم عطا فرمائے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter