Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

24 - 58
نہیں کرتے۔ کیا کسی کافر نے کہا ہے کہ موت نہیں آئے گی؟ لہٰذا سوچ لو کہ وہ کیا چیز ہے جس کی وجہ سے ہم نماز نہیں پڑھتے، جس کی وجہ سے ہم زکوٰۃ نہیں نکالتے، جس کی وجہ سے ہم  ٹی وی دیکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم وی سی آر دیکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم گندے اعمال میں مبتلا ہیں؟ وہ چیز ہے دل کا بہلانا۔ لیکن سوچو کہ جب قبر میں جانا ہے، وہاں کیا چیز جائے گی، وہاں کس چیز سے دل بہلاؤگے؟ وہاں کتنے ٹی وی اور کتنے وی سی آر جائیں گے؟ تو قبر میں وی سی آر تو نہیں ملے گا، عذاب کے سیار (گیدڑ) ملیں گے، لہٰذا وی سی آر کہتا ہے ہوشیار خبردار! میرے پاس نہ آنا۔ ہوش میں آجاؤ! اللہ کی نافرمانی سے دل کو مت بہلاؤ۔ اپنے مالک کو ناخوش کرکے جو غلام اپنا دل خوش کرتا ہے اس کی خیریت نہیں ہے۔ ہدایت کے لیے یہی ایک جملہ کافی ہے کہ جو غلام اپنے مالک کو ناخوش کرکے اپنا دل خوش کرتا ہے اُس کی خیریت نہیں ہے، کسی وقت بھی ڈنڈے پڑجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ موقع دے رہے ہیں کہ شاید اب ٹھیک ہوجائے۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: کَفٰی بِالْمَوْتِ وَاعِظًا10؎  موت کی یاد ہدایت کے لیے کافی ہے۔موت کی یاد بہترین واعظ ہے جس سے بیٹری چارج ہوجائے گی۔ اور اچھی صحبت میں بیٹھیے، جہاں کہیں نیک باتیں ملیں وہاں خود جاؤ۔ دیکھو پہلے لوگ کہاں سے کہاں جاکر دین سیکھتے تھے۔
دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال
ایک شخص نے مُلکِ شام سے مدینہ کا سفر کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا زمانہ تھا اور کہا کہ یاامیرالمؤمنین! جو التحیات آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائی تھی وہی مجھے سکھادیجیے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: بھائی! تم مدینہ شریف کس کام    سے آئے ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں صرف یہی مسئلہ پوچھنے شام سے مدینے آیا ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تمہارا اور کوئی مقصد نہیں تھا؟ کہا: کوئی اور مقصد نہیں تھا، صرف یہی مقصد ہے،چوں کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صحابی ہیں، لہٰذا میں نے 
_____________________________________________
10؎  شعب الایمان:136/13،(10072)، مکتبۃ الرشد 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter