Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

41 - 58
نے ہمارے ذریعے ختم کرادیا۔ بہت سے توبہ کرنے والوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں زندگی آگئی۔ یہ جعلی پیر تو پیسہ بھی لوٹتے ہیں اور صحت بھی خراب کردیتے ہیں۔ ساری ساری رات جگاتے ہیں، کھانا پینا بند کردیتے ہیں اور ایسی ضربیں لگواتے ہیں کہ دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات
میں جب سترہ سال کا تھا تو مجھے پیر کی تلاش ہوئی۔ تو میں خانقاہوں میں گیا۔ الٰہ آباد میں بارہ خانقاہیں ہیں، بارہ پیر بیٹھے ہوئے ہیں اور سب خانقاہوں میں قبریں ہیں۔ یہ عجیب معاملہ ہے کہ پیری کے لیے قبر ضروری ہے، چاہے گدھا مرجائے وہیں قبر بنادیں گے، کتّا مرجائے وہیں قبر بنادیں گے اور قوالی شروع ہوجائے گی۔ پھر دیکھیے! اسی قبر سے سب مانگیں گے کہ بابا! ہمیں لڑکا دے دو، ہمارا مقدمہ جتادو، ہماری شادی کرادو، اور قبر کے اندر انسان بھی نہیں کتّا لیٹا ہوا ہے اور لوگوں کو ڈراتے ہیں کہ بڑے جلالی بزرگ ہیں، مزار پر سے کوئی چڑیا بھی اُڑ کر نہیں جاسکتی، جلاکر خاک کردیتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو شرک میں مبتلا کرکے ایمان تباہ کرکے پیسے کماتے ہیں۔
خیر! میں ایک پیر کے پاس گیا، میری بھی کم عمری تھی، مجھے تلاش تھی کہ کوئی اللہ والا مل جائے تو میں بھی اُس سے اللہ کی محبت سیکھوں۔ ایک جگہ دیکھا کہ ایک پیر صاحب بیٹھے ہوئے تھے اور اُن پیر صاحب کا اگر لباس بتادوں تو رنڈیوں سے کم نہ تھا، ریشم کا ہرا کُرتا پہنے ہوئے سلمیٰ ستارے کی ٹوپی لگائے ہوئے، آنکھوں میں سرمہ لگائے ہوئے تھے۔ پھر اُس کے بعد قوالی شروع ہوئی۔ میں نے دیکھا کہ ایک صاحب کو حال آگیا اور حال آتے ہی وہ پیر صاحب کے پیروں پر سجدے میں پڑگیا، باقاعدہ سجدہ کیا، سجدہ جو صرف اللہ کے لیے خاص ہے، اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا حرام ہے، لیکن وہ اس پیر کو سجدہ کررہا تھا اور صاحب اُن کے اوپر پیسے برس رہے تھے۔ کہتے ہیں کہ جس کو حال آگیا وہ کامیاب ہوگیا اور اُن کے نزدیک ولی اللہ ہوگیا،حالاں کہ ہمارے بزرگوں نے فرمایا کہ سانپ کو بھی حال آجاتا ہے، اگر اُس کے سامنے بین بجائی جاتی ہے تو سانپ بھی جھومنے لگتا ہے تو اس کو بھی ولی اللہ مان لو۔ ارے حال سے کوئی ولی اللہ نہیں بنتا۔ ولی اللہ تو شریعت و سنت کی پابندی سے، اللہ کی فرماں برداری سے بنتا ہے۔ اگر حال سے ولایت ملتی تو سارے کالے ناگ ولی اللہ ہوتے۔ اگر حال ولایت کی شرط ہے تو سانپ سے بیعت ہوجاؤ، بہت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter