Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

14 - 58
مری زندگی  کا  حاصل  مری  زیست کا  سہارا
ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشوں میں مرنا
اللہ کے عاشقوں کا مقام
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے نبی! میں آپ کو جن کے پاس بیٹھنے کا حکم دے رہا ہوں یہ اغیار نہیں ہیں، آپ کے یار ہیں اور میرے بھی یار ہیں۔ اغیار میں بیٹھنے سے تکلیف ہوتی ہے، یاروں میں بیٹھنے سے مزہ آتا ہے۔ آپ ان کے پاس تشریف لے جائیے، میرے عاشقوں میں آپ کو مزہ آجائے گا، اور کیا مزہ آئے گا، اس کو ایک شعر میں بیان کیا گیا ہے؎
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
مئے مرشد  کو   مئے  حق  میں  ملا لینے  دو
اے میرے نبی! آپ کو جو مجھ سے محبت ہے وہ بے مثال ہے، لیکن صحابہ کو بھی مجھ سے محبت ہے، لہٰذا جب دونوں محبتوں کی شرابیں ملیں گی پھر دیکھیے کیا ہوتا ہے؎
ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح و بیاں رکھ دی
زبانِ  بے  نگہ  رکھ  دی  نگاہِ  بے  زباں رکھ  دی
یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ آپ کے صحابہ صبح و شام مجھے یاد کررہے ہیں۔ مجھے یاد کرنے والوں میں آپ بیٹھیں گے تو نفس پر اس صبر کو برداشت کرنے کی برکت سے آپ کے درجات میں مزید ترقی ہوگی۔ جو مربّی ہوتا ہے اس کا درجہ بھی بلند ہوتا رہتا ہے۔ اگر کسی مربّی کو پہاڑوں کے دامن میں تنہا چھوڑ دو تو اس کی ترقی رُک جائے گی۔ تو اللہ تعالیٰ نے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقی کے لیے دونوں راستے عطا فرمائے کہ خلوت میں آپ مجھے یاد کیجیے اور جلوت میں میری محبت کو نشر کیجیے۔ جتنے لوگ آپ کی صحبت سے صحابی بنیں گے، صحابہ کی صحبت سے جتنے لوگ تابعی بنیں گے، تابعین کی صحبت سے جتنے لوگ تبع تابعی بنیں گے، قیامت تک جو دین پھیلے گا سارا صدقۂ جاریہ آپ کی روحِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم تک واپس آئے گا۔
میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب یہ آیت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter