Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

¾اكستان Ù

38 - 64
طوالت ہو تی گئی اَور کتاب کی ضخامت زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے کتاب دو حصوں میں کر دی گئی ہے، حصہ اَوّل میں مشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی بحث ہے اَور حصہ دوم میں فسق ِیزید کی۔'' (خارجی فتنہ حصہ اَوّل ص ١٩)
یہ کتاب آج سے تقریبًا پچیس چھبیس سال قبل چھپی تھی پہلے یہ ٣٠١٦ ٢٠ سائز پر تھی اَب اِسے نئی کمپوزنگ کے ساتھ ٣٦١٦ ٢٣ کے سائز پر جدید اَنداز سے طبع کیا گیا ہے، کتاب کا کاغذ اَور طباعت عمدہ ہے کتاب مارکیٹ میں دستیاب ہے، اِس موضوع سے تعلق رکھنے والے اَحباب ضرور اِس کا مطالعہ فرمائیں۔ 
نام کتاب  :  ماہنامہ اَلفرقان لکھنو (اِشاعت ِخاص بیاد مولانا محمد منظور نعمانی   )
مرتبہ      :  مولانا عتیق الرحمن سنبھلی 	صفحات    :  ٦٧٦	سائز      :   ٨ / ٢٠٢٦ 	ناشر      :  دفتر  ''الفرقان''  ٣١ /١١٤  نظیر آباد لکھنو،اِنڈیا
حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمة اللہ علیہ (م : ١٤١٧ھ/ ١٩٩٧ئ) اُن عبقری شخصیات میں سے تھے جن سے اللہ تعالیٰ نے اِحقاقِ حق اَور اَبطالِ باطل کے ساتھ ساتھ دین و ملّت کی اِصلاح و اِشاعت کا خاطر خواہ کام لیا تھا، آپ کی شخصیت ہمہ جہت تھی جس موقع پر جس کام کی ضرورت ہوتی تھی آپ پیش پیش ہوتے تھے۔ اِس وقت ہمارے پیش ِنظر حضرت نعمانی   کی شخصیت سے متعلق شائع ہونے والا ماہنامہ اَلفرقان کا ضخیم نمبر ہے، اِس نمبر میں آپ کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر بڑے بڑے حضرات کے مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ حضرت نعمانی   کے علمی و عملی کار ناموں کو جاننے کے لیے یہ نمبر نہایت مفید وکار آمد ہے، یہ نمبر شائع تو بہت عرصہ قبل ہوا تھا لیکن ہمارے پاس تبصرہ کے لیے حال ہی میں آیا ہے۔ 
Flag Counter