Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

30 - 64
دیکھیے کسی کا بیٹا اگر اِنگلینڈ میں پڑھتاہو ایک زمانہ میں ٹیلی گراف ہوتا تھا اَب تو ٹیلیفون ہے اِی میل ہے ڈائریکٹ بات ہوجاتی ہے اُس زمانہ میں تار اَور ٹیلی گراف ہوتا تھا اُس کے اِلفاظ ہوتے تھے لیکن جو بیک گرائونڈ سے واقف ہو وہ بات سمجھ لیتا تھا مثلاًا یک پڑھ رہا ہے وہاں پر اُس نے اَپنے باپ کو تار بھیجا اَب بڑے سے بڑے عالِم کے پا س آپ جاؤ گے تو ترجمہ کردے گا لیکن جوباپ ہے اُسے پس ِمنظر پتہ ہے جب اُس کے سامنے ترجمہ کرے گا تو وہ سمجھ جائے گا پوری بات کہ پیسے کس کو  بھیجنے ہیں کہاں بھیجنے ہیں کب بھیجنے ہیں کتنے بھیجنے ہیں کس مقصد کے لیے بھیجنے ہیں کیوں بھیجنے ہیں اُسے سب پتہ ہے تو سیرت اَور اَحادیث اَور صحابہ کی زندگی جب تک اِس پر گہری نظر نہیں ہوگی آپ وہاں تک پہنچ ہی نہیں پائیں گے تو یہ جوعلوم ہیں یہ بھی قرآن کا تتمہ ہیں تخریج ہیں پھر قرآنِ پاک میں کئی جگہ   ایسے کیا کہ اِشاروں میں بات کہہ دی قرآن کا طرزِ بیان جو ہے وہ مخاطبانہ ہے مقرر جس طرح تقریر کرتا ہے مصنف کی طرح تحریر نہیں ہے، مطلب میں آپ کے سامنے دین کی بات کررہا ہوں اَب میں مسلمانوں کے موجودہ حالات پر کوئی تبصرہ شروع کروں اَور مجھے باطل جو طاقتیں دُنیا کی ہیں میں اُن کو مخاطب کر کے کہوں گا خبردار ہم ہر مرحلے کے لیے تیار ہیں تو آپ تو سمجھ رہے ہیں کہ میں یہ کس کو کہہ   رہا ہوں لیکن اگر بریلوی آجائیں تو وہ لوگ نہیں سمجھیں گے کہ کس کو کہہ رہے ہیں یہ۔ 
اِس لیے قرآنِ پاک کو صحابہ نے سمجھا تابعین نے سمجھا تبع تابعین نے سمجھا جس طرح اِلفاظ کی سند ہے اِس طرح مفہوم کی سند بھی محفوظ ہے کہ کس لفظ کے کیا معنٰی ہیں کیا مراد ہے یہاں پر ۔ایک ہمارے دوست ہیں بھارت میں فلم میکر مہیش بھٹ وہ ہمارے پاس آتے رہتے ہیں میں نے ایک بار  اُن کو کہا کہ آپ فلم جو بناتے ہیں تو اُس میں کم سے کم بیس بیس سال فلم میں آپ دِکھا دیتے ہیں۔ اِسی طرح قرآن میں بھی ایک دو لفظ میں ایک دو جملوں میں پورا منظر کھینچ دیا  وَقِفُوْھُمْ اِنَّھُمْ مَّسْئُوْلُوْنَ  ٹھہرو اِن سے سوال جواب ہوگا اَب پورا حشر کا منظر اللہ کی غضبناکی اَور کیا حالت ہوگی سب منظر چند اِلفاظ میں آگئے تو میں عرض کر رہا تھا کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے بڑ ا اِحسان کیا کہ آپ کو علوم کے لیے اللہ کے علم کے لیے علمِ الٰہی کے لیے قرآن و سنت کے علم کے لیے بھیجا ۔ (جاری ہے)

Flag Counter