Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

1 - 64
قسط  :  ٢	مروجہ محفل ِمیلاد
(  حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ  )
اللہ تعالیٰ نے جامعہ مدنیہ لاہور کے سابق اُستاذ الحدیث حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ (م: ١٤١٢ھ / ١٩٩٢ئ) کو اِحقاقِ حق اَور اِبطالِ باطل کا خاص ملکہ عطا ء فر یا یا تھا۔ آپ نے و عظ و تلقین اَور اِرشاد و نصیحت کے ساتھ ساتھ  تصنیف و تالیف سے بھی دین کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر اَنجام دیا اِس سلسلہ میں مشقتیں اَور صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ آپ کے تصنیفی مواد میں سے ''مروجہ محفلِ میلاد''  اپنے موضوع پر منفرد اَور تحقیقی کتاب ہے اِس کتاب کی اِفادیت کے پیش نظر اِسے    نذرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔ (اِدارہ) 
مروجہ محفل ِمیلاد کی حقیقت  :
عوام سے چندہ جمع کرکے ایک مجلس منعقد کی جاتی ہے جس میں ضرورت سے زیادہ روشنی کا اِنتظام کیا جاتا ہے بلکہ مسجد وغیرہ کی بیرونی دِیواروں کو دُلہن کی طرح بجلی کے چھوٹے چھوٹے قمقموں (جنہیں مرچوں سے تعبیر کیا جاتا ہے) سے آراستہ کیا جاتا ہے نیز مسجد کے اَندر جھنڈیاں کثیر تعداد میں لگائی جاتی ہیں۔ غرض عام حالات کی بہ نسبت کہیں زیادہ اِہتمام کے ساتھ اَور کثیر رقم خرچ کرکے اِس جگہ کو آراستہ کیا جاتا ہے۔
اَور ظاہر ہے اِسلام جیسے سادے اَور فطری مذہب میں اِس قسم کے فضول اَور غیر ضروری اَخراجات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اِس لیے سوائے نمود و نمائش کے اِس کا اَور کوئی فائدہ نہیں۔ پھر اِنتہائی
Flag Counter