Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

58 - 64
مسئلہ  :  اگر طلاق بائن دے دی تو اُس کا حکم یہ ہے کہ اگر دو برس کے اَندر اَندر پیدا ہوا تب تو اِسی شوہر کا ہو گا بشرطیکہ عورت نے عدت گزر جانے کا اقرار نہ کیا ہو اَور اگر دو برس کے بعد ہو تو وہ حرامی ہے۔ہاں اگر دو برس کے بعد پیدا ہونے پر بھی مرد دعوی کرے کہ یہ بچہ میرا ہے تو حرامی نہ ہوگا اَور ایسا سمجھیں گے کہ  عدت کے اندر غلط فہمی سے صحبت کر لی ہو گی اُس سے حمل ٹھہر گیا ہو گا۔
مسئلہ  :  اگر نابالغ لڑکی کو طلاق ِبائن مل گئی ہو جو اَبھی بالغ تو نہیں ہوئی لیکن بلوغت کے قریب قریب ہو گئی ہے پھر طلاق کے بعد پورے نو مہینے میں بچہ پیدا ہوا تو وہ حرامی ہے اَور اگر نو مہینے سے کم میں پیدا ہوا تو شوہر کا ہے ۔البتہ وہ لڑکی عدت کے اَندر ہی یعنی تین مہینے سے پہلے اقرار کر لے کہ مجھے حمل ہے تو وہ بچہ  حرامی نہ ہوگا۔اور اِس صورت میں دو برس کے اَندر اَندر پیدا ہونے سے باپ کا کہلائے گا اور اگر طلاق ِرجعی ملی ہو تو ستائیس مہینے سے کم میں پیدا ہونے سے بھی باپ ہی کا کہلائے گا۔
مسئلہ  :  کسی جوان عورت کا شوہر مر گیا تو مرنے کے وقت سے اگر دو برس کے اَندر بچہ پیدا ہوا تو وہ حرامی نہیں بلکہ شوہر کا بچہ ہے ۔ ہاں اگر وہ عورت اپنی عدت ختم ہونے کا اقرار کر چکی ہو تو مجبوری ہے اَب حرامی کہا جائے گا۔ البتہ اگر اقرار سے چھ مہینے کے اَندر بچہ پیدا ہو تو حرامی نہ ہو گا اور اقرار جھوٹا قرار پائے گا۔ اور اگر دو برس کے بعد پیدا ہو تب بھی حرامی ہے۔
مسئلہ  :  نکاح کے بعد چھ مہینے سے کم میں بچہ پیدا ہوا تو وہ حرامی ہے اَور پورے چھ مہینے یا اُس سے زیادہ مدت میں ہوا تو وہ شوہر کا ہے ۔ اِس پر بھی شبہہ کرنا گناہ ہے ۔البتہ اگر شوہر اِنکار کرے اور کہے میرا  نہیں ہے تو لعان کا حکم ہوگا ۔
مسئلہ  :  نکاح ہوگیا لیکن اَبھی رُخصتی نہیں ہوئی تھی کہ لڑکا پیدا ہوگیا تو وہ لڑکا شوہر ہی سے ہے حرامی نہیں ہے اَور اِس کا حرامی کہنا درست نہیں ۔اور یہ سمجھیں گے کہ کسی طرح سے میاں بیوی کا ملاپ ہو گیا ہوگا ۔ ہاں اگر شوہر کا نہ ہو تو اِنکار کرے اور اِنکار کرنے پر لعان کا حکم ہوگا۔
مسئلہ  :  میاں پردیس میں ہے اور کئی سال گزر گئے کہ گھر نہیں آیا اَور یہاں بچہ پیدا ہو گیا اَور   شوہر اِس کو اپنا ہی بتاتا ہے تب بھی وہ قانونِ شریعت کے مطابق حرامی نہیں اِسی شوہر کا ہے۔ اور یہ سمجھیں گے کہ کسی کرامت سے دونوں ایک جگہ جمع ہو گئے ہوں گے ۔ البتہ اگر شوہر کا نہیں ہے تو وہ خبر پاکر اِنکار کر سکتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter