Deobandi Books

پاکستان ۔ قومی مسائل

ن مضامی

37 - 63
نظریۂ پاکستان کیا ہے؟
نظریۂ پاکستان کے خلاف کالم لکھنے پر ملک کے معروف صحافی ایاز میر کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے مسترد کیے جانے کے بعد سیکولر اخبار نویسوں کے ہاتھ میں نظریہ پاکستان کے بارے میں اپنے منفی جذبات کا اظہار کرنے کا ایک اور موقع آگیا ہے اور وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں پوری مستعدی دکھا رہے ہیں۔
ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کیا جا رہا ہے کہ ’’نظریۂ پاکستان‘‘ کیا ہے؟ اور اس کی تعبیر و تشریح کیا ہے؟ یہ بات ایسے لہجے میں کہی جا رہی ہے جیسے ان دوستوں کو سرے سے نظریۂ پاکستان کے بارے میں کچھ علم ہی نہ ہو۔ حالانکہ یہ سب کچھ جانتے ہیں، انہیں بخوبی معلوم ہے کہ برصغیر یعنی متحدہ ہندوستان کی تقسیم کی سیاسی اور تہذیبی وجوہ کیا تھیں، وہ مسلمانوں کے جداگانہ تشخص کے بارے میں سرسید احمد خان مرحوم کی جدوجہد سے بے خبر نہیں ہیں، انہیں اس حوالہ سے چودھری رحمت علی مرحوم اور علامہ اقبالؒ کے افکار اور ان کی طرف سے مسلمانوں کے لیے الگ ملک کی تحریک و تجویز کا پوری طرح علم ہے، اور تحریک پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وہ اعلانات اور خطبات بھی انہوں نے پڑھ رکھے ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو اسلام کے نظریہ اور مسلمانوں کی جداگانہ تہذیبی شناخت کے تحفظ و بقا اور فروغ و نفاذ کی بنیاد قرار دیا تھا، مگر وہ ’’تجاہل عارفانہ‘‘ سے کام لیتے ہوئے نئی نسل کی اس سلسلہ میں بے خبری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ نئی نسل کی یہ ’’بے خبری‘‘ بھی محض اتفاقی نہیں بلکہ ملک کے تعلیمی نظام و نصاب سے اسلام اور نظریہ پاکستان کے بارے میں معلومات و مواد کو دھیرے دھیرے خارج کر کے اس بے خبری کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور اس خود ساختہ ماحول میں آج کی نسل کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ نظریہ پاکستان آخر کیا چیز ہے؟
ان حضرات سے کچھ عرض کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے البتہ آج کے نوجوانوں کے لیے چند باتیں پیش کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وہ نظریہ جس کی بنیاد پرمتحدہ ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کے نام سے مسلمانوں کے لیے الگ ملک کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا اور پھر اسی حوالہ سے دنیا کے نقشے پر اس نئی ریاست کا وجود عمل میں آیا تھا اس کے بارے میں خود تحریک پاکستان کے راہ نماؤں کے اعلانات کیا تھے اور قیام پاکستان کے بعد اسے دستوری طور پر کیا شکل دی گئی تھی؟
۱۹۴۴ء میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے انڈین کانگریس کے راہ نما گاندھی کے نام اپنے مکتوب میں کہا تھا کہ:
’’قرآن مسلمانوں کا ضابطۂ حیات ہے، اس میں مذہبی اور مجلسی، دیوانی اور فوجداری، عسکری اور تعزیری، معاشی اور معاشرتی غرض کہ سب شعبوں کے احکام موجود ہیں، مذہبی رسوم سے لے کر روزانہ امور حیات، روح کی نجات سے لے کر جسم کی صحت تک، جماعت کے حقوق سے لے کر فرد کے حقوق و فرائض تک، اخلاق سے لے کر انسداد جرم تک، زندگی میں جزا و سزا سے لے کر عقبیٰ کی جزا و سزا تک ہر ایک فعل، قول اور حرکت پر مکمل احکام کا مجموعہ ہے، لہٰذا جب میں یہ کہتا ہوں کہ مسلمان ایک قوم ہیں تو حیات اور ما بعد حیات کے ہر معیار اور ہر مقدار کے مطابق کہتا ہوں۔‘‘
یہ وضاحت تو قائد اعظمؒ نے قیام پاکستان سے تین سال قبل اپنے سیاسی حریف گاندھی جی کو خطاب کر کے کی تھی جبکہ قیام پاکستان کے گیارہ ماہ بعد یکم جولائی ۱۹۴۸ء کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں قائد اعظمؒ نے کہا تھا کہ:
’’مغرب کے نظام معاشیات نے متعدد مسائل پیدا کر رکھے ہیں، میں اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کے یہاں نظام معیشت دیکھنے کا متمنی ہوں، مغرب کا معاشی نظام ہی دو عظیم جنگوں کا موجب بنا ہے، ہمیں اپنے مقاصد اور ضروریات کے لیے کام کرنا ہے اور ہمیں انسانوں کے لیے معاشرتی اور معاشی انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔‘‘
پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے مولوی تمیز الدین مرحوم کی صدارت میں قرارداد مقاصد منظور کر کے نظریہ پاکستان کو دستوری طور پر اس طرح واضح کیا تھا کہ
(۱) حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہوگی
(۲) حق حکمرانی عوام کے منتخب نمائندوں کو ہوگا اور
(۳) حکومت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی پابند ہوگی۔
اس موقع پر دستور ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم لیاقت علی خان مرحوم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ:
’’میں ایوان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ بابائے ملت قائد اعظم نے اس مسئلہ کے متعلق اپنے جذبات کا متعدد بار اظہار کیا تھا اور قوم نے ان کے خیالات کی تائید غیر مبہم الفاظ میں کی تھی، پاکستان اس لیے قائم کیا گیا کہ برصغیر کے مسلمان اپنی زندگی کی تعمیر اسلامی تعلیمات و روایات کے مطابق کرنا چاہتے تھے، اس لیے وہ دنیا پر عملاً واضح کر دینا چاہتے تھے کہ آج حیات انسانی کو جو طرح طرح کی بیماریاں لگ گئی ہیں ان سب کے لیے اسلام اکسیر اعظم کا حکم رکھتا ہے۔‘‘
نظریۂ پاکستان کے اس واضح تصور کے بعد اس سلسلہ میں کسی مزید وضاحت کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی لیکن اس کے باوجود ۱۹۷۳ء کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے یہ سوال رکھا گیا تو سٹیٹ بنام ضیاء الرحمن کے عنوان سے ایک کیس میں چیف جسٹس جناب جسٹس حمود الرحمن، جسٹس ایس انوار الحق، جسٹس محمد یعقوب احمد، جسٹس وحید الدین احمد اور جسٹس صلاح الدین احمد نے اپنے متفقہ فیصلے میں یہ صراحت کی تھی کہ:
’’پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے اور اس کا نظریہ ۷ مارچ ۱۹۴۹ء کی قرارداد مقاصد میں درج ہے جسے پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے منظور کیا تھا جس میں منجملہ دیگر امور کے اعلان کیا گیا ہے کہ مسلمان اس مملکت میں اجتماعی اور انفرادی معاملات میں اسلام کی تعلیمات اور تقاضوں کے مطابق عمل کریں گے جو قرآن و سنت میں درج ہیں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی اس فیصلہ میں جسٹس سجاد احمد خان کے ایک سابقہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ:
’’مملکت پاکستان ایک اسلامی نظریے کی بنیاد پر وجود میں لائی گئی تھی اور یہ لازماً اسی نظریے کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔ ماسوائے اس کے کہ خدانخواستہ اس کی تشکیل ہی از سر نو کی جائے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ پاکستان ختم ہوگیا، قرارداد مقاصد کوئی محض ضابطے کا دیباچہ نہیں ہے بلکہ اس میں پاکستان کی روح اور بنیادی قوانین اور آئینی تصورات محفوظ ہیں۔‘‘
ان صریح اور دو ٹوک وضاحتوں کے بعد بھی اگر کسی کے ذہن میں ’’نظریۂ پاکستان‘‘ کے بارے میں کوئی ابہام موجود ہے یا یہ نظریہ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تو ہم اسے کسی ’’ماہر نفسیات‘‘ سے رجوع کرنے کے علاوہ اور کیا مشورہ دے سکتے ہیں؟
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۹ اپریل ۲۰۱۳ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شریعت بل پر اتفاق رائے ۔ وزیراعظم محمد خان جونیجو کے نام کھلا خط 1 1
3 قانونی نظام یا ایمان فروشی کی مارکیٹ؟ 2 1
4 مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے اہتمام کی ضرورت 3 1
5 گلگت و ملحقہ علاقوں کی مجوزہ صوبائی حیثیت ۔ صدر پاکستان کے نام عریضہ 4 1
6 لاؤڈ اسپیکر اور علماء کرام 5 1
7 ہماری پالیسیوں کی بنیاد اور حکمرانوں کی قلابازیاں 6 1
8 دستور پاکستان کا حلف اور قادیانی عہدیدار 7 1
9 قبائلی علاقہ جات ۔ نفاذ شریعت کی تجربہ گاہ؟ 8 1
10 ربوہ کا نام اور اس کے باشندوں کے مالکانہ حقوق 9 1
11 حکمران کی ضرورت اور عوام کی درگت 10 1
12 جرائم شکنی ۔ ہمارا روایتی نظام اور اسلام کا مزاج 11 1
13 وکالت کا مروجہ سسٹم اور اسلامی نظام 12 1
14 سودی نظام کا متبادل 13 1
15 اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مواقع اور ہمارا قومی مزاج 14 1
16 سودی نظام کا خاتمہ ۔ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ 15 1
17 عالم اسلام یا پاکستان میں ایک روز عید کے امکانات 16 1
18 رؤیتِ ہلال کیوں، سائنسی حسابات کیوں نہیں؟ 16 1
19 کیا عالم اسلام میں ایک روز عید ممکن ہے؟ 16 1
20 کیا پاکستان میں ایک روز عید ممکن ہے؟ 16 1
21 پاکستان کی سطح پر مرکزیت کی ضرورت 16 1
22 افغان مہاجرین کا مسئلہ 17 1
23 مسئلہ کشمیر ۔ سردار محمد عبد القیوم خان کے خیالات 18 1
24 کارگل کا مشن 18 1
25 خودمختار کشمیر کی تجویز 18 1
26 مسئلہ کشمیر اور سازشیں 18 1
27 جہاد کشمیر اور مجاہدین 18 1
28 چند اہم قومی مسائل اور وزیر داخلہ کی پیش کردہ سفارشات 19 1
30 سرکاری انتظامیہ کا احتساب 19 1
31 مروجہ قوانین کی اسلامائزیشن کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات 19 1
32 کسی کو کافر کہنے پر پابندی 19 1
33 مذہبی جلوسوں پر مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی 19 1
34 بسنت کا تہوار اور حکومت پنجاب 20 1
35 افغانستان پر امریکی حملے کی معاونت ۔ صدر مشرف کا سیرۃ نبویؐ سے استدلال 21 1
36 سود کی حیثیت رسول اللہؐ کی نظر میں 22 1
37 شخصی اور تجارتی سود 23 1
38 پاکستان میں سودی نظام ۔ تین پہلوؤں سے 24 1
39 (۱) آسمانی مذاہب میں سود کی حرمت 24 1
40 (۲) شخصی و تجارتی سود کا معاملہ 24 1
41 (۳) قیامِ پاکستان کا مقصد اور بانیٔ پاکستان کے ارشادات 24 1
42 سودی نظام کا کولہو اور اس کے بیل 25 1
43 جاہلانہ رسم و رواج اور پیچیدہ نو آبادیاتی نظام 26 1
44 اسلام اور آزادی کا سفر 27 1
45 کال گرلز کا کلچر ! 28 1
46 پاکستان میں نفاذ اسلام کی ترجیحات 29 1
47 قومی نصاب سازی کا معیار اور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی چارج شیٹ 30 1
48 ’’میثاق جمہوریت‘‘ 31 1
49 منکرات وفواحش کا فروغ 32 1
50 پاکستانی حکمرانوں اور دانش وروں کے لیے لمحہ فکریہ 33 1
51 مالاکنڈ ڈویژن میں شرعی نظام عدل ریگولیشن کا نفاذ 34 1
52 نفاذ شریعت کی جدوجہد: ایک علمی مباحثہ کی ضرورت 35 1
53 اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نوآبادیاتی نظام 36 1
54 نظریۂ پاکستان کیا ہے؟ 37 1
55 عربی زبان، ہماری قومی ضرورت 38 1
56 لمحہ فکریہ: 38 55
57 اسکولوں میں عربی زبان کو لازم قرار دینے کا فیصلہ 39 1
58 پاکستان کو ’’سنی ریاست‘‘ قرار دینے کا مطالبہ 40 1
59 مطالبہ نمبر 1: متعلقہ نصاب دینیات 40 58
60 مطالبہ نمبر 2 : متعلقہ ماتمی جلوس شیعہ 40 58
61 مطالبہ نمبر 3 40 58
62 مطالبہ نمبر 4: متعلقہ نشریات ریڈیو و ٹیلی ویژن 40 58
63 مطالبہ نمبر 5 : متعلقہ مسئلہ ختم نبوت 40 58
64 وہی شکستہ سے جام اب بھی! 41 1
65 نیب کا کردار ۔ ایک لمحۂ فکریہ 42 1
66 مسئلہ قومی زبان اردو کا 43 1
67 قیام پاکستان کا بنیادی مقصد 44 1
68 کیا اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم نہیں؟ 45 1
69 اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم 46 1
70 اسلام قبول کرنے والوں کے مسائل 47 1
71 اسلامی ریاست چلانے کے لیے رجال کار کی ضرورت 48 1
73 پاکستان میں نفاذ اردو، ہندوستان میں فروغ اردو 49 1
74 نظام مصطفٰیؐ، ایک قومی ضرورت 50 1
75 سودی نظام کا خاتمہ، غیر روایتی اقدامات کی ضرورت 51 1
76 نمازوں کے یکساں اوقات اور رؤیت ہلال کے مسئلے 52 1
77 قرآن کریم کی تعلیم لازم کرنے کا مستحسن حکومتی فیصلہ 53 1
78 ہمارے عدالتی نظام کا ماحول 54 1
79 دستور پاکستان کی بالادستی اور قادیانی ڈھنڈورا 55 1
80 قادیانی اقلیت کے حقوق اور ان کی آبادی کا تناسب 56 1
81 وطنِ عزیز کے کلیدی مناصب اور مذہبی طبقات کے خدشات 57 1
82 مسئلہ کشمیر اور نوآبادیاتی نظام کی جکڑبندی 58 1
83 سودی نظام اور مذہبی طبقات کی بے بسی 59 1
84 عربی زبان کی تعلیم اور ہمارے قومی ادارے 60 1
85 مولانا زرنبی خان شہیدؒ اور شیخ عبد الستار قادری مرحوم 61 1
86 مروجہ سودی نظام اور ربع صدی قبل کی صورتحال 62 1
88 مسئلہ رؤیت ہلال پر دو تجاویز 63 1
Flag Counter