Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الاول 1436ھ

ہ رسالہ

17 - 18
اخبار جامعہ

ادارہ
	
شعبہ حفظ و ناظرہ کی تعطیلات
09/ربیع الاول بروز جمعرات :جامعہ فاروقیہ کراچی (مرکز) اور جامعہ فاروقیہ کراچی( مقر ثانی) میں شعبہ حفظ و ناظرہ کی نصف سنوی تعطیلات 13یوم رہیں۔

مہمانوں کی آمد
10/ربیع الاول بروز بدھ:محترم جناب محبوب چغتائی صاحب کی سلطنت اومان سے جامعہ آمداور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کے گھر پر قیام۔بعد ازاں مہمان حضرات جامعہ فاروقیہ مقر ثانی بھی تشریف لے گئے۔

حضرت شیخ زید مجدہم کا سفر ملائیشیا
11/ربیع الاول بروز ہفتہ:حضرت شیخ زید مجدہم نصف سنوی کی تعطیلات میں اپنے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا محمد عادل خان صاحب سے ملاقات کے لئے مع اہل خانہ ملائیشیا تشریف لے گئے ۔ حضرت شیخ زید مجدہم کورخصت کرنے کے لئے حضرت شیخ زید مجدہم کے چھوٹے صاحبزادے حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب ایئر پورٹ ساتھ گئے۔حضرت شیخ زید مجدہم 23یوم قیام کے بعد بخیر وعافیت وطن واپس تشریف لائے۔حضرت شیخ زید مجدہم کو ایئرپورٹ لینے کے لئے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم تشریف لے گئے۔

درجہ کتب کا نصف سنوی امتحان
14/ربیع الاول بروز منگل:جامعہ فاروقیہ کراچی(مرکز)اور جامعہ فاروقیہ کراچی(مقر ثانی)میں درجہ کتب کے نصف سنوی امتحانات کا آغاز ہوا۔درجہ کتب کے امتحانات کاکل دورانیہ 06یوم پر محیط تھا۔

درجہ کتب کی تعطیلات کا آغاز
21/ربیع الاول بروز منگل:جامعہ فاروقیہ کراچی(مرکز)اور جامعہ فاروقیہ کراچی(مقر ثانی) میں نصف سنوی امتحانات کے بعد تعطیلات کا آغاز ہوا۔

درجہ کتب کی تعطیلات کا اختتام
03/ربیع الثانی بروز ہفتہ:جامعہ فاروقیہ کراچی(مرکز)اور جامعہ فاروقیہ کراچی(مقر ثانی) میں نصف سنوی امتحانات کے بعد باقاعدہ اسباق کا آغاز ہوا۔

جامعہ کے استاذ کاایکسیڈنٹ
05 /ربیع الثانی بروز پیر:جامعہ کے درجات ابتدائیہ کے استاد ماسٹر محمد قادری صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوگیااللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ماسٹر محمد قادری صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔

بیٹے کی ولادت
06/ربیع الثانی بروز منگل:جامعہ کے استاد مولانا نوید معروف صاحب کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

بیٹی کی ولادت
07/ربیع الثانی بروز بدھ:جامعہ کے استاد مولانا عرفان عبد الستار صاحب کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

مہانوں کی آمد
07/ربیع الثانی بروز بدھ:وفاق المدارس العربیة پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لئے جامعہ تشریف لائے۔

درجہ کتب کے نتائج کا اعلان
08/ربیع الثانی بروز جمعرات:بعد نماز ظہر ناظم تعلیمات مولانا خلیل احمد صاحب نے درجہ کتب کے نصف سنوی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔

اساتذہ جامعہ کا ماہانہ مشورہ
درجہ کتب کے اساتذہ کا ماہانہ اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نصف سنوی امتحانات کے نتائج اور دیگر کئی اہم اُمور پر مشاورت ہوئی، اساتذہ نے مفید اور قیمتی آرا دیں۔

سانحہ ارتحال
11/ربیع الثانی بروز اتوار:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر، وفاق المدارس العربیة کی مجلس عاملہ کے رکن اور جامعہ دارالعلوم کہروڑ پکا کے مہتمم مولانا عبد المجید لدھیانوی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حضرت شیخ زید مجدہم اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم ملتان روانہ ہوئے۔نماز جنازہ حضرت شیخ زید مجدہم نے پڑھائی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

محلہ کی مستورات میں بیان
12/ربیع الثانی بروز پیر:جامعہ فاروقیہ کراچی کے زیر اہتمام محلہ کی مستورات میں جامعہ کے استاد اور تخصص فی الحدیث کے رفیق مولانا عبدالماجد صاحب نے بیان فرمایا۔

مہمانوں کی آمد
14/ربیع الثانی بروز بدھ:مدرسہ عربیہ رائیونڈ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقا ت کے لئے تشریف لائے۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی کراچی اجتماع میں شرکت
15/ربیع الثانی بروز جمعرات:حضرت شیخ زید مجدہم اپنی علالت، پیرانی سالی اور بے پناہ مصروفیات کے باوجود کراچی اجتماع میں شرکت اور پنڈال میں قیام کے لئے روانہ ہوئے حضرت کے ہمراہ جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبید اللہ خالد صاحب ،حضرت کے پوتے مولانا عمار خالد،مفتی حماد خالد اور جامعہ کے استاد مفتی محمد نعمان صاحب بھی ہمراہ تھے نیز وقتا فوقتا جامعہ کے اساتذہ بھی اجتماع میں شرکت کرتے رہے

سانحہ ارتحال
16/ربیع الثانی بروزجمعہ:جامعہ کے قدیم خادم اور دفتر اہتمام میں استقبالیہ کے ذمہ دارجناب محبوب حسین صاحب کے والد صاحب کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

مہمانوں کی آمد
19/ربیع الثانی بروز پیر:جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن مفتی طاہر مسعود صاحب حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لئے جامعہ تشریف لائے۔

مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے شیخ الحدیث کی جامعہ فاروقیہ کراچی(مقر ثانی)آمد
کراچی کے سالانہ تبلیغی اجتماع کی دعاء سے فراغت کے بعد حضرت شیخ زید مجدہم کی دعوت پر مولانا محمد احسان الحق صاحب دامت فیوضہم جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے اور طلبہ کرام سے مفید، پر مغز اور خالص علمی بیان فرما یا ،نیز طلبہ کرام سے اس موقعہ پر ارادے بھی کروائے کہ سارے عالم میں اس کام کو لے کر پھرنا ہے۔

مدرسہ دار القرآن (سہون) میں حفظ و ناظرہ کا امتحان
22/ربیع الثانی بروز بدھ:جامعہ فاروقیہ کراچی کی شاخ مدرسہ دارالقراٰن (سھون)میں حفظ و ناظرہ کا امتحان لینے کے لئے مرکز سے مندرجہ ذیل اساتذہ کرام مفتی عمر فارووق صاحب،مولانا عمار خالد صاحب، مفتی محمد عثمان صاحب اورمولانا ولی الرحمٰن صاحب تشریف لے گئے۔

Flag Counter