Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق ربیع الاول 1436ھ

ہ رسالہ

19 - 20
اخبار جامعہ

ادارہ
	
مہمانوں کی آمد
14/محرم الحرام بروز ہفتہ۔جامعہ کے سابق استاد مولانا مبشر جاوید صاحب حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم اور اساتذہ جامعہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

اجتماعی قربانی سے متعلق جائزہ اجلاس
17/محرم الحرام بروز منگل…بعد نماز مغرب اجتماعی قربانی 1435ھ سے متعلق اساتذہ کرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کئی اہم امور پر اساتذہ جامعہ نے مختلف آراء بھی پیش کیں۔

تبلیغی اجتماع میں اساتذہ جامعہ کی شرکت
19/محرم الحرام بروز جمعرات…حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم رائیونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوئے۔ تبلیغی اجتماع میں جامعہ کے رئیس دار الافتاء حضرت مولا محمد یوسف افشانی دامت فیوضہم،حضرت شیخ زید مجدہ کے پوتے(مفتی)معاذخالد، مولوی عمار خالد،حضرت شیخ زید مجدہ کے نواسے مفتی یحییٰ حبیب صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

اصلاحی بیان
24/محرم الحرام بروز منگل…بعد نماز عشاء طلبہ کرام میں جامعہ کے استاد حدیث حضرت مولانا محمد عظیم صاحب کا اصلاحی بیان ہوا۔

مہمانوں کی آمد
26/محرم الحرام بروزجمعرات۔حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کے لیے سندھ کے مشہور عالم دین مولانا محمد ادریس (کنڈیارو )اورمولانا اسد اللہ صاحب تشریف لائے

نگران اساتذہ کا اجلاس
28/محرم الحرام بروزہفتہ…درجہ کتب کے نگران اساتذہ کا اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کئی اہم امور پر نگران اساتذہ نے تبادلہ خیال کیا۔

02/صفر المظفر بروز منگل۔مدرسہ عربیہ رائیونڈ کے استاد اور مقیم مولانا محمد احمد بٹلہ صاحب ،حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

03/صفر المظفربروزبدھ۔سرگودھا سے تشریف لائے ہوئے مہمان مولانااشرف علی صاحب نے بعد نماز مغرب حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کی۔

عقد نکاح
04/صفر المظفربروزجمعرات…حضرت شیخ زید مجدہ کی پوتی اور حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب کی صاحبزادی کا نکا ح حضرت شیخ زید مجدہ نے بعد نماز مغرب جامعہ کی مسجد میں پڑھایا۔

یک ماہی امتحان
06/صفر المظفر بروزہفتہ…جامعہ فاروقیہ کراچی (مرکز) اور جامعہ فاروقیہ کراچی( مقر ثانی) میں یک ماہی امتحانات کا انعقاد ہوا۔

خواتین میں اصلاحی بیان
08/صفر المظفر بروز پیر…جامعہ فاروقیہ کراچی میں اہل محلہ کی مستورات کے لیے اصلاحی بیان کاانعقاد ہوا،جس میں جامعہ کے استاد مفتی ثناء اللہ ڈیروی نے بیان فرمایا ۔

طلباء میں اصلاح بیان
09/صفر المظفر بروز منگل…طلبہ کرام میں دوسرا اصلاحی بیان جامعہ کے استاد حدیث حضرت مفتی سمیع اللہ صاحب نے فرمایا۔

دورہ حدیث کے طلبہ کرام کا تبلیغی جوڑ
10/صفر المظفربروز بدھ…جامعہ فاروقیہ کراچی میں دورہ حدیث سمیت تمام درجات میں دعوت و تبلیغ کے کام کی سرپرستی کی جاتی ہے، اسی حوالے سے دورہ حدیث کے تمام طلبہ کرام کا جوڑ رکھا گیا جس میں جامعہ کے استاد حدیث مولانا محمد انور صاحب دامت فیوضہم نے مفصل بیان فرمایا۔

11/صفر المظفر بروزجمعرات…وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری دامت برکاتہم جامعہ تشریف لائے اور حضرت شیخ زید مجدہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مدرسہ دار القرآن سہون
17/صفر المظفر بروز بدھ… اساتذہ جامعہ کاوفد جس میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ، رئیس دار الافتاء حضرت مولا محمد یوسف افشانی صاحب ،جامعہ کے استاد حدیث حضرت مولانا محمد انور صاحب،جامعہ کے استاد حدیث اور ناظم تعلیمات مولانا خلیل احمد صاحب،حضرت شیخ زید مجدہ کے پوتے اور جامعہ کے استاد مفتی معاذخالدصاحب، حضرت شیخ زید مجدہ کے نواسے اور جامعہ کے استاد مفتی یحییٰ حبیب صاحب، شعبہ تعلیمات کے رفیق مفتی عبدالواحد صاحب اور رفیق دار الافتاء مفتی احمد خان صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی کی شاخ دارالقرآن( سہون) مغرب کے وقت پہنچے، اور وہاں موجود جامعہ کی طرف سے انتظامی امور کے نگران مفتی عبد الستارصاحب سے ضروری امور پر مشاورت بھی فرمائی اور رات قیام فرمایا۔

سفر تعزیت
18/صفر المظفربروزجمعرات…دار القرآن سہون سے علی الصبح جمعیت علمائے اسلام(ف) صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جامعہ اشاعت القرآن والحدیث(لاڑکانہ)کے مہتمم مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی اندوہناک شہادت پر حضرت شیخ زید مجدہ کی جانب سے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی معیت میں جامعہ کے اساتذہ کرام کا وفد لاڑکانہ جامعہ اشاعت القرآن والحدیث روانہ ہوا،اور حضرت ڈاکٹرصاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا ناصر محمودصاحب اور خاندان کے موجود دیگراعزہ سے بھی تعزیت فرمائی ،اور حضرت ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ کی قبر پر بھی حاضری دی۔

خانقاہ بیر شریف حاضری
18/صفر المظفربروزجمعرات…تعزیت سے فراغت کے بعد یہ وفد خانقاہ بیر شریف حاضر ہوا ،اورمولانا عبد الکریم بیرشریف رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا عبد العزیزقریشی سے ملاقات کی۔حضرت رحمہ اللہ کے صاحبزادے نے پُرتکلف ظہرانے کا انتظام کیا اور حاضری پر ان حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Flag Counter