Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

11 - 34
آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم دونوں بھی اندھی ہو؟ کیا تم ان کو نہیں دیکھ رہی ہو( یعنی اگر وہ اندھے ہیں تو تم تو اندھی نہیں ہو)۔عَنْ نَبْهَانَ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَيْمُونَةَ قَالَتْ: فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ أَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَذَلِكَ بَعْدَ مَا أُمِرْنَا بِالحِجَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْتَجِبَا مِنْهُ»، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ هُوَ أَعْمَى لَا يُبْصِرُنَا وَلَا يَعْرِفُنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«أَفَعَمْيَاوَانِ أَنْتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ»۔(ترمذی:2778)
حضرت امّ سلمہ﷝سے ایک روایت میں نقل کیا گیا ہے: بیشک عورتوں کیلئے بھی  ممنوع ہے کہ وہ مَردوں کی طرف دیکھیں جیسا کہ مَردوں کیلئے ممنوع ہے کہ وہ عورتوں کی جانب دیکھیں۔إنَّه يُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ أَنْ يَّنْظُرْنَ إِلَى الرِّجَالِ، كَمَا يُكْرَهُ لِلرِّجَالِ أَنْ يَّنْظُرُوا إِلَى النِّسَاءِ۔(کنز العمال:13071)
حضرت ابوسعید خدری﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:ہر صبح (اللہ تعالیٰ کی جانب سے)دو فرشتے پکارکر کہتے ہیں : مَردوں کیلئے عورتوں کے ذریعہ ہلاکت ہےاورعورتوں کیلئے مَردوں کے ذریعہ ہلاکت ہے۔مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: وَيْلٌ لِلرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَوَيْلٌ لِلنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ۔(ابن ماجہ:3999)
البتہ اگر فتنہ کا خوف و اندیشہ  نہ ہو تو عورت کیلئے مرد کو دیکھنا جائز ہے،جیسا کہ حضرت عائشہ ﷝کہتی ہیں کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ رسول کریم ﷺ میرے حجرہ مبارک کے دروازہ پر کھڑے تھے اور حبشی لوگ مسجد میں اپنی برچھیوں کے کرتب دکھا رہے تھے اور رسول کریم ﷺنے اپنی چادر سے میرے لئے پردہ کر رکھا تھا تا کہ میں بھی آپ ﷺ کے کان اور مونڈھے(کندھے)کے درمیان سے ان حبشیوں کا کھیل 
Flag Counter