گانا بجانا ممانعت قباحت وعیدیں |
سالہ ہٰ |
|
(گانا گانے والے پر شیاطین مسلّط ہوجاتے ہیں ۔(طبرانی کبیر:7825) (گانا بجانا زنا اور بَدکاری کا منتَر ہے۔(شعب الایمان :4754) (گانا گانے والے کی اُجرت حرام ہے۔(طبرانی کبیر:87) (گانا گانے والی عورت کی جانب دیکھنا بھی حرام ہے۔(طبرانی کبیر:87) (گانے باجے کی کَمائی میں کوئی خیر و بھلائی نہیں ۔(ترمذی:1282) (گانے باجے کی کَمائی سب سے سے زیادہ گندی کَمائی ہے۔(ذمّ الملاھی:67) (گانا بجانا شرم و حیاء کو کم کردیتا ہے۔(شعب الایمان :4755) (گانا بجانا شہوت کو بڑھادیتا ہے۔(شعب الایمان :4755) (گانا بجانا اِنسان کو بے مروّت بنادیتا ہے۔(شعب الایمان :4755) (گانا بجانا شراب اور دیگر نشہ آور چیزوں کے قائم مقام ہے۔(شعب الایمان :4755) (گانا بجانا زنا اور بدکاری کی دَعوت دیتا ہے۔(شعب الایمان :4755)گانے سے بچنے والوں کیلئے اِنعامات جس طرح گانا بجانا اللہ کی ناراضگی اور اُس کے سخت غصہ اور عذاب کا ذریعہ ہے ،اِسی طرح اس سے بچنا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اُس کی رضاء اور جنّت کے حصول کا ذریعہ بھی چنانچہ اِس سے بچنے والے کیلئے اِنعامات بھی ذکر کیے گئے ہیں ، چنانچہ حدیثِ ذیل ملاحظہ فرمائیں: حضرت محمد بن منکدرفرماتے ہیں: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے صدا لگائی جائے گی:”أَيْنَ الَّذِينَ كَانُوا يُنَزِّهُونَ أَنْفُسَهُمْ وَأَسْمَاعَهُمْ عَنِ اللهْوِ