Deobandi Books

گانا بجانا ممانعت قباحت وعیدیں

سالہ ہٰ

17 - 23
گاناسننے والے کے کان میں قیامت کے دن پگھلا ہواسیسہ ڈالا جائے گا:
حضرت انس﷛نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”مَنْ قَعَدَ إلَى قَيْنَةٍ يَسْتَمِعُ مِنْهَا صَبَّ اللهُ فِيْ أُذُنَيْهِ الآنُكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ“جو کسی گانا گانے والی کے پاس گانا  سننے کیلئے بیٹھے اللہ تعالیٰ  قیامت کے دن  اُس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالیں گے۔(أخرجہ ابن عساکر فی تاریخہ:6064)
گانا گانے والے کی نماز قبول نہیں :
حضرت عبد اللہ بن مسعود﷛فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے رات کو کسی کو گانا گاتے ہوئے سنا تو اِرشاد فرمایا:”لَا صَلَاةَ لَهُ، لَا صَلَاةَ لَهُ، لَا صَلَاةَ لَهُ“اُس کی نماز قبول نہیں ، اُس کی نماز قبول نہیں،اُس کی نماز قبول نہیں ۔(نیل الاوطار:8/113)
گانا سننا گناہ اور اُس  سے لذّت حاصل کرنا کُفر ہے:
حضرت ابوہریرہ﷛نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اسْتِمَاعُ الْمَلَاهِي مَعْصِيَةٌ وَ الْجُلُوسُ عَلَيْهَا فِسْقٌ وَالتَّلَذُّذُ بِهَا كُفْرٌ“گانا سننا  گناہ ہے،اُس کے پاس بیٹھنا فسق و فجور ہے اور اُس سے لذت حاصل کرنا کفر ہے۔(نیل الاوطار:8/113)
گانے بجانے پر مشتمل دَعوت قابلِ قبول نہیں:
حضرت زُبید﷫کے بارے میں منقول ہےکہ جب اُنہیں کسی شادی کی دعوت میں بلایا جاتا تھا تو اگر حضرت زُبید﷫ وہاں راگ باجوں کی آواز سنتے تو اس میں داخل نہیں ہوتے تھے۔(ذمّ الملاھی:72)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 فہرست 2 1
4 حرفِ آغاز 4 1
5 گانے بجانے کی حُرمت و قَباحت آیاتِ مبارکہ کی روشنی میں 6 1
6 گانا بجانے کی حرمت احادیثِ طیّبہ کی روشنی میں 8 1
7 گانے کی آواز سے اللہ کے نبی کی سخت ناپسندیدگی : 9 1
8 موسیقی کے آلات کو توڑنے کا حکم دیا گیا ہے: 14 1
9 گھنٹیاں اور باجے شیطان کا ساز ہے: 14 1
10 گانے باجے والوں کے ساتھ رحمت کے فرشتے نہیں ہوتے: 14 1
11 گانے باجے والے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے: 15 1
12 گانے باجے والی سواری شیطان کی سواری ہے: 15 1
13 گانے باجے کی آواز احمقانہ اور فاجرانہ آواز ہے: 15 1
14 گانے باجے کی آواز ملعون آواز ہے: 16 1
15 گاناگانے اور سننے والے دونوں ملعون ہیں: 16 1
16 گاناسننے والے کے کان میں قیامت کے دن پگھلا ہواسیسہ ڈالا جائے گا: 17 1
17 گانا گانے والے کی نماز قبول نہیں : 17 1
18 گانا سننا گناہ اور اُس سے لذّت حاصل کرنا کُفر ہے: 17 1
19 گانے بجانے پر مشتمل دَعوت قابلِ قبول نہیں: 17 1
20 گانا گانے والے کے اوپر شیاطین مسلط ہوجاتے ہیں : 18 1
21 گانا بجانا زنا کا منتر ہے: 18 1
22 گانا گانے والےکا گانا،اُس کی کَمائی اور اُس کی جانب دیکھنا بھی حرام ہے: 18 1
23 گانے بجانے اور اُس کے آلات فروخت کرنے میں کوئی بھلائی نہیں : 19 1
24 گانے سے بےشرمی،بےمروّتی اور شہوت کا ہیجان پیدا ہوتا ہے: 19 1
25 گانےبجانے کے مُہلک اور تباہ کُن نقصانات اورخطرناک مَفاسد 20 1
26 گانے سے بچنے والوں کیلئے اِنعامات 22 1
27 گانا گانے والے پر نبی کریمﷺکا سخت غصّہ: 9 1
28 گانے بجانے اور موسیقی کو حلال سمجھناقیامت کی علامت ہے : 11 1
29 گانا بجانا دل میں بڑی تیزی سے نفاق کو پیدا کرتا ہے: 11 1
30 گانے بجانے والوں کا زمین میں دھنسنا اور اُن کی صورتوں کا مسخ ہونا: 11 1
31 گانا بجانا اللہ اور اُس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے: 8 1
32 اللہ تعالیٰ گانے کی آواز کو ناپسند کرتے ہیں: 8 1
33 قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات میں گانے بجانے کی حرمت اور قباحت و شناعت بیان کی گئی ہے : 6 1
34 پہلی آیت 6 1
35 دوسری آیت 6 1
36 تیسری آیت 7 1
Flag Counter