Deobandi Books

لذت رشک کائنات

ہم نوٹ :

32 - 34
اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں بد نظری کرنے والے کو تین بُرے القاب ملتے ہیں:
۱)...اللہ و رسول کا نا فرمان         ۲)...آنکھوں کا زنا کار         ۳)...ملعون
 ۴)قلب کی حفاظت کرنا 
نظر کی حفاظت کے ساتھ دل کی بھی حفاظت ضروری ہے ۔ بعض لوگ نگاہِ چشمی کی تو حفاظت کر لیتے ہیں لیکن نگاہِ قلبی کی حفاظت نہیں کرتے یعنی آنکھوں کی تو حفاظت کر لیتے ہیں لیکن دل کی نگاہ کی حفاظت نہیں کرتے اور دل میں حسین شکلوں کا خیال لا کر حرام مزہ لیتے ہیں خوب سمجھ لیں کہ یہ بھی حرام ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 
یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ  الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہاری آنکھوں کی چوری کو او رتمہارے دلوں کے رازوں کو خوب جانتاہے۔ 
ماضی کے گناہوں کے خیالات کا آنا بُرا نہیں لانا بُرا ہے۔ اگر گندا خیال آجائے تو اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں لیکن خیال آنے کے بعد اس میں مشغول ہوجانا یا پرانے گناہوں کو یاد کر کے اس سے مزہ لینا یا آیندہ گناہوں کی اسکیمیں بنانا یا حسینوں کا خیال دل میں لانا یہ سب حرام ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں اور ان حرام کاموں سے بچائیں جس کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ تمام گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے گا۔ 
مذکورہ بالا اعمال پر توفیق کے لیے چار تسبیحات
مذکورہ بالا چار حرام کاموں سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل چار وظائف ہیں جن کے پڑھنے سے روح میں طاقت آئے گی اور جب روح طاقت ور ہوجائے گی تو گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے گا۔ایک تسبیح (۱۰۰ بار)لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ پڑھیں۔ ایک تسبیح (۱۰۰ بار)اَللہ اَللہ پڑھیں۔ ایک تسبیح (۱۰۰ بار)استغفار کی پڑھیں۔ ایک تسبیح دُرود شریف کی (۱۰۰ بار)۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کے نورِ باطن کے اثرات 6 1
3 علمِ الٰہی اور عشق الٰہی 6 1
4 عشق ہوسناک کی منازلِ ناپاک 7 1
5 عزتِ مومن کی حرمت 8 1
6 صحابہ کی حفاظتِ نظر کا ایک واقعہ 8 1
7 نعمتِ حلاوتِ ایمانی رشکِ شاہانِ کائنات 9 1
8 اہل تقویٰ کے لیے دو جنتوں کی بشارت 10 1
9 نصیبِ دوستاں اور نصیبِ دشمناں میں فرق 10 1
10 زنجیرِ شریعت درحقیقت زنجیرِ محبت ہے 11 1
11 بدنظری کے گناہ کا ابتلائےعام 12 1
12 ہر گناہ سے بچنا تقویٰ میں داخل ہے 12 1
13 چند حقوق العباد کا تذکرہ 14 1
14 شیخ کی حکم عدولی کرنے والے فیض یافتہ نہیں ہوتے 15 1
15 غمِ دو جہاں سے نجات کا نسخہ 16 1
16 ہر انسان میں گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے 17 1
17 حرام مزے ترک کرنے کا لطف 18 1
18 محبتِ الٰہیہ کا بوجھ ارض و سماء بھی نہ اٹھا سکے 18 1
19 گلشن میں بھی ہو نالۂ صحرا لیے ہوئے 19 1
20 ایذائے خلق بلندئ درجات کا باعث ہوتی ہے 20 1
21 خالق سے محبت اور مخلوق سے محبت میں فرق 21 1
22 حکمِ غض بصر عین رحمتِ الٰہی ہے 22 1
23 صحبتِ اولیاء ہر حال میں نافع ہے 23 1
24 اللہ کے عاشقوں کی ہر آن نئی شان 24 1
Flag Counter