Deobandi Books

لذت ذکر کی وجد آفرینی

ہم نوٹ :

18 - 34
مطلب یہ کہ سیتا مؤنث یعنی عورت ہے اور رام مرد ہے، تو یہ نر ہے یا مادّہ؟ اس نام کی عجیب ترکیب ہے، یہ کیسی ترکیب ہے؟ وہ مارے شرم کے اٹھ کر بھاگ گیا۔ 
تو ہندو اس جن کو راکھشس یعنی خبیث شیطان کہتے ہیں اور اس کا پتلا بنا کر جلاتے ہیں۔ بجنور سے ایک اخبار نکلتا تھا اس میں قرآن شریف کا پورا ایک رکوع چھپا تھا، ہندوؤں نے وہ اخبار اس جن کے پتلے میں لگایا ہوا تھا، ان کافروں کو  کیا معلوم کہ یہ قرآن پاک ہے، اب وہ شیطان کے اس پتلے کو اس ضد میں دیا سلائی لگانے والے تھے کہ یہ ہمارے خدا کی بیوی لے کر بھاگا تھا۔ حضرت کو ایک آدمی نے خبر دی کہ حضرت!  سیتا رام کے ناٹک میں قرآن مجید جلایا جارہا ہے۔ بس حضرت نے لاٹھی اٹھائی اور دس ہزار کے مجمع میں پہنچ گئے۔ حضرت کے ساتھ ان کے ایک شاگرد مولوی شمس الحق تھے بس اور کوئی نہیں تھا اور حضرت نے ان کو بھی بلایا نہیں تھا کہ میرے ساتھ چلو، وہ مسجد میں موجود تھے لہٰذا حضرت کے ساتھ چلے گئے۔ ہے کسی کی اتنی ہمت کہ اکیلا دس ہزار کے مجمع میں چلا جائے؟  حضرت نے ان کو لاٹھی دکھائی اور کہا کہ عبدالغنی پانچ سو کافروں کو مار کر شہید ہوگا اور یہ مشہور تھا کہ حضرت پانچ سو کے لیے تنہا کافی ہیں، حضرت نے دس برس لاٹھی اور تلوار چلانا سیکھی تھی۔ حکیم الامت حضرت تھانوی   رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگر ہم کو ہندوؤں سے لڑنا ہوا، جہا د کرنا ہوا تو ہماری فوج اعظم گڑھ سے آئے گی اور اشارہ حضرت عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کی طرف تھا۔ بس ہندوؤں نے اخبار کاٹ کرکے حضرت کو دے دیا اور ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ہم آپ سے نہیں  لڑیں گے کیوں کہ آپ اکیلے پانچ سو آدمیوں کے لیے کافی ہیں۔ 
ایک مرتبہ پھولپور کے ہندوؤں نے بنارس کے چودہ پہلوان بلائے کہ مولانا  کا یہاں بڑا رعب جم رہا ہے کہ مولانا بہت اچھی لاٹھی چلانا جانتے ہیں لہٰذا تم ان سے مقابلہ کرو۔ ہمارے شیخ کے مدرسے کا احاطہ بہت بڑا تھا، چودہ ہندو پہلوانوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ مولانا کیسے جیتتے ہیں۔ حضرت نے فرمایا کہ یہ مجھ سے کیا لڑیں گے میرے شاگرد ہی سے لڑ لیں تو بڑی بات ہے۔ یہ کہہ کر اپنے شاگرد کو حکم دیا کہ تم ان سے لڑو۔ اس نے جو لاٹھی چلائی تو جتنے پہلوان تھے کسی کا کان کٹ کر اِدھر گیا، کسی کی ناک پھٹ کر اُدھر گئی۔ میں بھی حضرت سے لاٹھی چلانا سیکھتا تھا اور مولانا ابرار الحق صاحب بھی سیکھتے تھے، ہم دونوں مل کر لاٹھی چلانا 
Flag Counter