Deobandi Books

نسبت مع اللہ کی عظیم الشان دولت

ہم نوٹ :

13 - 34
اس کا مکان کہاں ہے؟ شاہی محل، پریزیڈنٹ ہاؤسں کہاں ہے؟ تو مدینہ والوں نے جو جواب دیا، اس کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے      ؎
قوم گفتندش کہ او  را  قصر نیست
مرعمر  را  قصر  جان  روشنے ست
حضرت عمر کا کوئی شاہی محل نہیں ہے، ان کی روح کا محل اللہ تعالیٰ کے نور سے روشن ہے۔ وہ وہاں ایک درخت کے نیچے لیٹے ہوئے ہیں، جاؤ! ان سے وہیں ملاقات ہوجائے گی۔ جب یہ سفیر حضرت عمر کے پاس پہنچے تو اس لنگی والے کو دیکھ کر لرزہ براندام ہوگئے۔ وہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ جن کے اسلام لانے پر آسمان پر خوشیاں منائی گئیں، جن کے اسلام لانے پر جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے، جن کے اسلام لانے پر یہ آیت نازل ہوئی:
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسۡبُکَ اللہُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ  مِنَ  الۡمُؤۡمِنِیۡنَ 4؎
اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم!) اللہ آپ کے لیے کافی ہےاور ایمان والے جو آپ کے غلام ہیں یہ بھی آپ کے لیے کافی ہیں۔
یہ آیت حضرت عمر کی طاقت، شوکت، عظمت اور جرأت پر دلالت کرتی ہے کیوں کہ اس       سے پہلے کسی صحابی کے اسلام لانے پر آیت نازل نہیں ہوئی مگر ان کے اسلام لانے پر یہ آیت نازل ہوئی اور حضرت جبرئیل علیہ السلام نے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اِسْتَبْشَرَاَہْلُ السَّمَاءِ بِاِسْلَامِ عُمَرَ5؎ حضرت عمر کے اسلام لانے سے آسمانوں پر فرشتوں نے خوشیاں منائی ہیں۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ نے اپنا ذکر فرمانے کے بعد ایمان والوں کا ذکر کیو ں فرمایاکہ یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسۡبُکَ اللہُ، اے نبی! اللہ آپ کے لیے کافی ہے، وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ  الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اور آپ کے تابع دار مؤمنین بھی آپ کے لیے کافی ہیں۔ تو اللہ کے کافی ہوتے ہوئے مخلوق کا ذکر 
_____________________________________________
4؎   الانفال:64 سنن ابن ماجۃ: 1/39 (103)،باب فضل عمر ، داراحیاءالکتب 
Flag Counter