Deobandi Books

نسبت مع اللہ کی عظیم الشان دولت

ہم نوٹ :

6 - 34
پیش لفظ
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اولیائے کرام کے اس گروہ میں ہوتا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے علمِ شریعت کی دولت  کے    ساتھ ساتھ اپنی محبت اور نہایت اعلیٰ، قوی اور نسبتِ صدیقیت  کی عظیم الشان دولت سے  نوازا تھا۔ اس نسبتِ عظمیٰ  کا اظہار حضرت کی عبادات، تقویٰ، معاملات، بیانات اور آہ و فغاں سے  ہوتا تھا۔
حضرت والا نے اپنے اس وعظ میں اللہ تعالیٰ کی اس نسبت کو حاصل کرنے کے لیے جن باتوں کی تاکید فرمائی ہے ان میں اعمالِ شرعیہ  کی بجا آوری ، سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور گناہوں سے اجتناب کے ساتھ ساتھ  اہل اللہ کی صحبت اختیار کرناہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور محض اپنے فضل    و کرم سے اپنی ولایت اور تعلق کی وہ عظیم الشان دولت عطا فرمائے جو وہ اپنے اولیاء کے قلوب کو عطا فرماتے ہیں، آمین۔  
     یکےاز خدام
عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ
            و
    حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم
نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
Flag Counter