Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

15 - 34
اپنے ایمان کو تازہ کرتے رہو لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ سے ۔  تو معلوم ہوا کہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ سے ایمان تازہ ہوتا ہے، مگر ایمان خراب کیسے ہوتا ہے کہ اسے تازہ کرنے کی ضرورت پیش آئے؟ کھیتی اُس وقت خراب ہوتی ہے جب کوئی اور چیز اس میں مل جاتی ہے مثلاً گندم کے کھیت میں خود رَو پودے اور گھاس اُگ جائے تو وہ غیر مقصود اور فضول گھاس گندم کی کھاد کی ساری غذائیت چوس لیتی ہے، چوں کہ کسان کا مقصد گندم کو اُگانا اور بڑھانا ہوتا ہے تو وہ جلدی جلدی گندم کے علاوہ دوسری گھاس کو اُکھاڑتا ہے۔ آپ جاکر کسانوں کو دیکھیے کہ اگر کھیت میں  خود رو پودے اور گھاس اُگ گئی ہو تو اس کو اکھاڑکر پھینک دیتے ہیں یا جانوروں کو کھلا دیتے ہیں تاکہ پانی اور کھاد سے صرف گندم بڑھے اور اصل مقصود یعنی غلہ حاصل ہوجائے۔ تو گندم کو بڑھانے کا کیا طریقہ ہوا کہ گندم کو کھاد پانی دو اور غیر گندم کو نکال پھینکو۔ یہ ہے لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہ  لَاۤ  اِلٰہَ سے غیر اللہ کو نکال پھینکو اور اِلَّا اللہُ کے انوار وبرکات سے دل کو بھرلو۔
’’ تربیت السالک‘‘ میں ہے کہ ایک شخص نے حکیم الامت کو لکھا کہ  عشق حق کی آگ سے سینہ میرا بھردیجیے۔میں نے اپنی جوانی میں اٹھارہ سال کی عمر میں یہ پڑھا تھا، تو میں نے بھی اپنے شیخ کو لکھ دیا کہ عشق حق کی آگ سے سینہ میرا بھردیجیے،  اللہ کی محبت سے ہمارے سینوں کو بھردیجیے۔ اﷲ سے تھوڑا سا مت مانگو، خوب مانگو، اللہ کے یہاں چھوٹا منہ بڑی بات والا محاورہ نہیں چلے گا، یہ تو دنیاوی لوگ کہتے ہیں کہ چھوٹا منہ بڑی بات۔ اللہ تو منہ بھی بڑا دینے والا ہے۔ چوں کہ یہ لوگ منہ بڑا نہیں بناسکتے اس لیےمخلوق سے چھوٹے منہ سے بڑی بات نہیں مانگ سکتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے یہاں یہ مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اگر دینا چاہتے ہیں تو چھوٹے منہ کو بڑا بھی بنادیتے ہیں۔ اس کی مثال حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ دیتے ہیں کہ بادشاہ جب کسی جھونپڑی والے سے دوستی کرتا ہے تو جھونپڑی والا اگر یہ کہہ دے کہ آپ تو ہاتھی پر بیٹھ کر آئیں گے اور میں غریب آدمی ہوں، میری جھونپڑی میں آپ کا ہاتھی کیسے آئے گا؟ میری آپ کی دوستی میں  کیا مناسبت ہے؟ کیوں کہ جب آپ ہاتھی پر بیٹھ کر میری جھونپڑی میں گھسیں گے تو میری جھونپڑی کے تو ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ تو بادشاہ کہتا ہے کہ گھبراؤ مت! میں جس غریب سے دوستی کرتا ہوں، اس کی جھونپڑی اتنی بڑی بنادیتا ہوں کہ میرا ہاتھی اس میں داخل ہوسکے، یہ میری ذمہ داری ہے۔ تو اللہ تعالیٰ جس کو اپنا بنانا چاہتے ہیں، جس کو اپنی ولایت کے لیے قبول فرماتے ہیں اس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter