Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

6 - 34
عاشقانِ حق کی خصوصیات
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ 
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الَّذِیۡنَ  اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ ذَکَرُوا  اللہَ  فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمۡ ۪ وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ ۪۟ وَ لَمۡ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ1 ؎
اﷲ تعالیٰ ار شا د فرما تے ہیں کہ میرے عا شقوں کی کچھ خصو صیا ت ہیں۔ لہٰذا جب کسی گروہِ عاشقاں کو دیکھو تو ان خصو صیا ت کو تلا ش کر و۔ یہ دیکھو کہ وہ گروہ گروہِ عاشقاں اور اوصافِ عاشقاں کی خصوصیات کا حامل بھی ہے یا نہیں۔ ا ن آیات میں اﷲ تعالیٰ نے اپنے عاشقوں کا کچھ خصوصی حال بیان کیا ہے، وہ خصو صیات مندرجہ ذیل ہیں:
۱)…… وہ لو گ اﷲ کے را ستے میں فراخی میں بھی خر چ کر تے ہیں اور کڑکی میں بھی۔ ’’کڑکی‘‘  کا لفظ میمنی ہے ۔ میمن کہتا ہے کہ آج کل تجا ر ت میں مندہ ہے اور بڑی کڑکی ہے۔ میں نے بہت غور کیا کہ میمن لوگوں نے یہ لفظ ’’ کڑکی‘‘ کہاں سے لیا ہے ؟ تو معلوم ہوا کہ جب مرغی انڈا دینا بند کردیتی ہے تو ہمارے یوپی کی زبان میں کہتے ہیں کہ مر غی کُڑَ ک ہو گئی ہے۔ یہ لفظ ’’کڑ کی ‘‘وہاں سے لیا ہے۔لہٰذا جب یہ کہا جاتا ہے کہ آج کل تجا ر ت میں ’’کڑکی‘‘ آ گئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ آج کل تجار ت کی مر غیاں کُڑَک ہو گئی ہیں اس لیے انڈے نہیں دے رہی ہیں۔ ایسی صورت میں ان مر غیوں کو ’’ جو ‘‘ کھلایا جا تا ہے کیوں کہ ’’جو ‘‘ میں 
_____________________________________________
1؎    اٰل عمرٰن:135
Flag Counter