Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ كا تعارف
جس کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازتے ہیں اس کا غم بھی اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بن جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ حالت غم میں بھی شریعت کے احکام پر اللہ کی رضا کے لیے عمل کرتا ہے چناں چہ اس پر اللہ تعالیٰ کی وہ رحمت نازل ہوتی ہے جو اس کے غم کو ہلکا کردیتی ہے۔ غم سے مراد ہر وہ چیز ہے جس سے انسان کو تکلیف ہو، چاہے کسی مصیبت اور بیماری سے ہو یا کسی گناہ مثلاً نامحرم سے نظر بچانا ہو۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے وعظ ’’دل شکستہ کی قیمت‘‘ میں بیان فرماتے ہیں کہ جب انسان کسی حسین شکل سے نظر بچاتا ہے تو اس عمل سے قلب کو تکلیف پہنچتی ہے، دل کہتا ہے کہ اس حسین کو دیکھ لو اور عقل کہتی ہے کہ اس سے نظر کی حفاظت کرنا اللہ کا حکم ہے۔ چناں چہ اس کشمکش سے قلب کو نہایت تکلیف ہوتی ہے۔ حضرت اقدس نے قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ جو دل اللہ کے لیے غم اٹھاتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کے وہ عظیم الشان انعامات عطا فرماتے ہیں جن کو کوئی احاطۂ تحریر و بیاں میں نہیں لاسکتا۔
Flag Counter