Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

17 - 34
تھا تو ان کے دلوں کو سکون دینے کے لیے اللہ تعالیٰ نے چین کی ہوا بھیج دی، اَمَنَۃً نُّعَاسًا11؎ اس ہوا سے صحابہ کا غم غلط ہوگیا۔ صحابہ فرماتے ہیں کہ اﷲ نے ہم پر اُونگھ بھیج دی اور جب وہ اُونگھ آئی کَانَ یَسْقُطُ سُیُوْفُنَا12؎ ہماری تلواریں ہمارے ہاتھوں سے گری جارہی تھیں جنہیں ہم بار بار اٹھاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اپنے صحابہ کی پریشانیوں پر مجھ کو رحم آیا، میں نے ایک ہوا بھیجی جس سے سوائے سید الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سارے صحابہ پر اُونگھ طاری ہوگئی جس کی وجہ سے ان کی تھکاوٹ و پریشانی دور ہوگئی۔ جنگِ بدر میں جب صحابہ پر اُونگھ بھیجی گئی تو اس وقت بھی آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بھر پور عبادت کرتے رہے کیوں کہ نبیوں کو اُونگھ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
شکست کے اسرار
جنگِ بدر میں اﷲ کی کھلی مدد و نصرت کے بعد جب جنگِ اُحد میں دشمنوں کو کچھ کامیابی ہوئی تو مؤمنین کے دل میں شبہات پیدا ہونے لگے کہ اگر ہم مقبول ہیں تو یہ مصیبت کیوں آگئی؟ ہم کو یہ تھوڑی دیر کی شکست کیوں ہوئی؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم دن بدلتے رہتے ہیں:
اِنۡ یَّمۡسَسۡکُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُہٗ وَ تِلۡکَ الۡاَیَّامُ نُدَاوِلُہَا بَیۡنَ النَّاسِ ۚ وَ لِیَعۡلَمَ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ یَتَّخِذَ مِنۡکُمۡ  شُہَدَآءَ  وَ اللہُ  لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ وَ لِیُمَحِّصَ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ یَمۡحَقَ الۡکٰفِرِیۡنَ  13؎
اگر تمہیں صدمہ پہنچا ہے تو پہلے جنگِ بدر میں کافروں کو بھی شکست کا زخم پہنچ چکا ہےوَتِلۡکَ الۡاَیَّامُ نُدَاوِلُہَا بَیۡنَ النَّاسِ اور ہم دنوں کو لوگوں کے درمیان ادلتے بدلتے رہتے ہیں تاکہ ظاہری طور پر ثابت ہو جائے کہ کون مخلص اور کون منافق ہے،کیوں کہ اگر مسلمانوں کو ہمیشہ فتح ہوتی تو ہر منافق کہتا کہ چلو میاں! وہا ں مالِ غنیمت سمیٹ لو، وہاں تو شکست کا کوئی سوال ہی نہیں۔چناں چہ غیر مخلص بھی اسلام میں داخل ہو جاتے لہٰذا اللہ تعالیٰ لوگوں کے درمیان دنوں کو بدل دیتے ہیں کبھی فتح دے دی اور کبھی شکست تاکہ مخلص
_____________________________________________
11؎       اٰل عمرٰن:154
12؎      روح المعانی:93/4،اٰل عمرٰن(154)،داراحیاء التراث،بیروت
13؎   اٰل عمرٰن :  140-141 
Flag Counter