Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

13 - 34
(اس میں دونوں حرم شامل ہیں خواہ مدینے کا حرم ہویا مکہ شریف کا ہو) تو اس توسیع میں اگر کسی کا مکان آجاتا ہے تو حکومتِ سعودیہ ایک لاکھ ریال کے مکان کے بدلے پچاس لاکھ ریال دیتی ہے، اتنا دیتی ہے کہ لوگ تمنائیں کرتے ہیں کہ کاش! میرا مکان حکومت کی توسیع میں آجائے۔
شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ اے میرے بندے !تیری کون کون سی دعائیں قبول نہیں ہوئیں جو تو نے دنیا میں مانگی تھیں پھر اللہ تعالیٰ اس کا اتنا بدلہ دیں گے کہ یہ شخص کہے گا کہ کاش! دنیا میں میری کوئی دعا قبول ہی نہ ہوئی ہوتی۔ اس لیے اگر دعا کا ظہور نہیں ہورہا تو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے، اﷲ سے مانگنا ہی کیا کم لطف ہے جو آپ دعا کے ظہور ہونے کا بھی انتظار کررہے ہیں!
دعا محبوبِ حقیقی سے گفتگو ہے
 مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں   ؎
از   دعا     نبود    مرادِ    عاشقاں
جز  سخن  گفتن  بآں  شیریں دہاں
دعا مانگنے سے بہت سے عاشقوں کی مراد سوائے اس کے کچھ نہیں ہوتی کہ اسی بہانے اس محبوبِ حقیقی سے مناجات و لذت اور گفتگوکا موقع مل جاتا ہے، اللہ کے عاشق انتظار نہیں کرتے کہ دعا کب قبول ہوگی، وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دعا مانگنے ہی میں مست ہوتے ہیں،  اﷲ کے ساتھ مناجات کی لذت میں ان کو اتنا مزہ آتا ہے کہ خواجہ صاحب فرماتے ہیں   ؎
امید  نہ   بر   آنا   امید   بر   آنا   ہے 
ایک عرضِ مسلسل کا کیا خوب بہانا ہے
دعا مانگنے والے کا مقام
اللہ تعالیٰ سے مسلسل دعاؤں کے لیے ان کے حضور ہمارے ہاتھ اُٹھتے رہیں یہ کیا کم اعزاز ہے۔ ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب مومن دعا کے لیے ہاتھ 
Flag Counter