Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

27 - 34
مسلمان بیویاں جنت میں حوروں سے زیادہ حسین ہوں گی
اب ایک حدیثِ پاک عرض کرتا ہوں جس کے سنانے پر مسلمان خواتین مجھےزور دار ناشتہ بھجواتی ہیں۔ میں نے الٰہ آباد میں ایک عالم کے گھر میں اس حدیث کو بیان کیا، وہ عالم بھی وہاں موجود تھے کہ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! جنت میں مسلمان بیویوں کا حسن زیادہ ہوگا یا حوریں زیادہ حسین ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اُمِ سلمہ!مسلمان عورتوں کا حسن حوروں سے کہیں زیادہ ہوگا۔ پوچھا کیوں؟ فرمایا کہ بِعِبَادَتِھِنَّ وَ بِصِیَامِھِنَّ وَ بِصَلَا تِھِنَّ ان کی نمازیں، ان کے روزے کہاں جائیں گے؟ حوروں نے تو نماز نہیں پڑھی، انہوں نے تو روزہ نہیں رکھا، حوروں نے بچہ نہیں جنا، حوروں نے شوہر کے ناز نخرے نہیں اُٹھائے،اَلْبَسَ اللہُ وُجُوْھَھُنَّ النُّوْرَ22؎ اللہ عبادات کا نور عورتوں کے چہروں پر ڈال دے گا جیسے رضائی کے اوپر کے کپڑے اور نیچے کے استر میں فرق ہوتا ہے اتنا فرق ہوگا مسلمان بیویوں اور حوروں کے حسن میں۔ یہ حدیث آج ہی جاکر اپنی بیویوں کو سنا دو کہ اللہ تعالیٰ ایمان پر آپ کا خاتمہ نصیب فرمائے، تو جنت میں آپ حوروں سے زیادہ حسین ہوں گی۔لہٰذا اللہ تعالیٰ نے جیسی بیوی دی ہے، ایمان والی ہے اس کی قدر کرو، ان کی خطاؤں کو معاف کرو اور ان سے مت لڑو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ان کی مثال ٹیڑھی پسلی کی سی ہے۔ بخاری شریف کی حدیث ہے:
اَلْمَرْأَۃُ كَالضِّلْعِ اِنْ اَقَمْتَھَا كَسَرْتَھَا وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا
اسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَاعِوَجٌ22؎
عورت ٹیڑھی پسلی کی طرح ہے، اگر تم ٹیڑھی پسلی سے فائدہ اُٹھانا چاہو تو فائدہ اٹھا سکتے ہو، اگر اسے سیدھی کرنے کی کوشش کرو گے تو توڑ بیٹھو گے۔ علامہ قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ بخاری شریف کی شرح میں لکھتے ہیں:فِیْہِ تَعْلِیْمٌ لِلرِّفْقِ بِالنِّسَاءِ اس میں خواتین کےساتھ
_____________________________________________
21؎   روح المعانی: 126/27،داراحیاء التراث، بیروت
22؎   صحیح البخاری:779/2(5200)،باب المداراۃ مع النساء،المکتبۃ المظہریۃ
Flag Counter