Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

24 - 34
ہیں    تبر      بردار     مردانہ    بزن
چوں  علی  وار  ایں  درِ  خیبر   شکن
اے نفس پرستو! ذرا مردانہ حملہ کرو، زنانہ حملے سے نفس چت نہیں ہوتا، اس سے گناہ نہیں چھوٹتا۔ لہٰذا مردانہ حملہ کرو اور فرماتے ہیں کہ جیسے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خیبر کے دروازے کو توڑ دیا تھا تم بھی اپنے نفس کے بابِ خیبر کو توڑ دو، ابھی اگر دنیا ہی کا کوئی کام پڑجائے تو ساری طاقت آجاتی ہے لیکن چوں کہ ابھی دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت نہیں ہے اس لیے طاقت اور ہمت استعمال نہیں کرتے۔ لہٰذا جو طریقہ بتایا جاتا ہے اس پر عمل کرکے دیکھو، لیکن اگر کوئی عمل ہی نہ کرے تو الگ بات ہے۔
دل کو غیر اللہ سے پاک کرنے کا نسخہ
مشایخ لکھتے ہیں کہ جب بدنظری ہوجائے تو آٹھ رکعات توبہ پڑھو، پانچ روپیہ خیرات کرو، اگر اس سے زیادہ وسعت ہے تو سو روپیہ خیرات کرو، قبر و موت کا مراقبہ کرو اور میدانِ حشر کو، قیامت کے دن کو یاد کرو، عطر لگا کر نہا دھو کر خوب صاف کپڑے پہن کر لا الٰہ کی پانچ تسبیح پڑھو، پھر دیکھو کہ قلب سے غیر اللہ کیسے نہیں نکلتا۔ 
حکیم الامت کی کتاب التکشف کے اندر یہ سب مواد موجود ہے لیکن کوئی عمل ہی نہ کرے، کوئی طاقت کا کیپسول ہی نہ کھائے پھر بھی کہے کہ میرے اندرتو طاقت ہی نہیں ہے۔ گناہ کرنا یہ ذکر اللہ کا کیپسول نہ کھانے کا عذاب ہے، لہٰذا عمل کرکے دیکھو اللہ کا نام بہت بڑا نام ہے۔ ایک بزرگ دعا کررہے تھے کہ اے خدا! آپ کانام بہت بڑا نام ہے، جتنا بڑا آ پ کا نام ہے اتنا ہم پر احسان و فضل کردے۔ اللہ اللہ کیا دعا ہے! یہ دعا تو وجد پیدا کرتی ہے، یااللہ! آپ کا نام تو بہت بڑا نام ہے، جتنا بڑا آپ کا نام ہے ہمارے اوپر اتنی رحمت کردے، اللہ کے نام کے صدقے دوزخ بجھ سکتی ہے۔ دوزخ کو کون بجھا سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ دوزخ سے پوچھیں گے   ھَلِ امْتَلَئْتِ کیا تیرا پیٹ بھرگیا؟وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اللہ میاں کچھ اور مال ہے؟ جب دوزخی ختم ہوگئے تو کیا اللہ میاں نیک بندوں کو دوزخ میں ڈالیں گے؟ نہیں۔
Flag Counter