Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

32 - 34
ہوا تھا اور سینے کے سب بال نظر آرہے تھے، سینے پر صحرائے سینائی نظر آیا اور پیٹھ پرچھاتہ بردار تو شرطے نے کہا یا شیخ الاسلام السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ اور یہ کہہ کر آگے بڑھ گیا اور ان کا پاسپورٹ نہیں دیکھا۔ اس پر حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب بہت ہنسے۔ بہرحال اﷲ تعالیٰ کے ان چار اسماء کو پڑھو، ان شاء اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے آپ کو اپنے بڑوں سے پیار ملے گا۔
میرے شیخ جب یہاں کراچی آتے ہیں تو میں بھی ان اسمائے حُسنیٰ کو پڑھتا ہوں، ہر آدمی اپنے بڑوں کے سامنے یا جس سے کوئی کام ہو اس کے لیے ان اسماء کو پڑھے پھر دیکھو کہ مخلوق کے دل کس طرح نرم ہوجاتے ہیں۔ ان چاروں ناموں کو پڑھنے کی تعداد کچھ نہیں ہے جتنا چاہو پڑھو اور اگر مستقل طور پر کوئی مصیبت ہے، کوئی ستارہا ہے تو ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ کر یوں کہو کہ اے اللہ! اپنے ان ناموں کے صدقے میں جو مجھ کو ستا رہا ہے اس کا دل نرم کردیجیے، اس کو مجھ پر شفیق و مہربان کردیجیے۔بس اب دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے، اس مجلس کو اللہ اپنی رحمت سے قبول فرمالے۔ یا اللہ! جو لوگ یہاں آرہے ہیں خواتین ہیں یا ہمارے دوست احباب ہیں یا اللہ! ہم سب کی اپنی رحمت سے اصلاح فرمادے، یااللہ!ہم سب کا تزکیہ فرمادے، یا اللہ! ہم سب کو گناہوں سے نفرت اور کراہت نصیب فرما دیجیےاور ہم سب کو تقویٰ نصیب فرمادیجیے، یا اللہ! ہماری جانوں کو جذب فرماکر اپنا بنا لیجیے، یا اللہ! اسبابِ معصیت سے ہمیں دوری اور تحفظ نصیب فرمائیے، ہم سب کو اور خواتین بہنوں کو، بیٹیوں کو،ماؤں کو سب کو اللہ اپنا بنالیجیے۔ یااللہ! ہم سب کو اولیائے صدیقین اور اپنے دوستوں میں شامل فرما اور ان کے اخلاق اور اعمال ویقین نصیب فرما، آمین۔
وَ اٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ  رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَ صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ 
Flag Counter