Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

31 - 34
کیوں کہ عورت لاکھ عبادت کرے، لاکھ تسبیح پڑھے لیکن اگر شوہر ناراض ہوگا تو اس پررات بھر خدا کی لعنت برسے گی، اللہ کی رحمت نہیں ملے گی چاہے لاکھ تہجد پڑھتی ہو۔ اور شوہر کے سوا بیوی کے کوئی کام بھی نہیں آتا، نہ ماں کام آتی ہے، نہ باپ کام آتا ہے، نہ بھائی کام آتا ہے، اللہ تعالیٰ نے بیویوں کے لیے شوہر ہی کے ساتھ ساری زندگی کے گزارنے کا انتظام کیا ہے۔ جن لوگوں نے اکڑفوں کرکے بیویوں کو الگ کردیا تو ساری زندگی ان کی بہنیں اور ان کی بیٹیاں بھی مصیبت میں رہیں اور بے عزت رہیں۔
دوستو! یہ بات اس لیے عرض کرتا ہوں کہ بیویوں کو بھی چاہیے کہ اپنے شوہر جس سے تم ہزاروں آرام اُٹھاتی ہو اگر اس سے کبھی تکلیف بھی پہنچ جائے،کیوں کہ وہ بھی انسان ہی تو ہے لہٰذا اگر اس سے کبھی غصے کی کوئی بات ہوجائے تو اس کو برداشت کرو۔ کیا وجہ ہے کہ جس کے ہاتھ سے ہر وقت روح افزا پی رہی ہو اگر کبھی ذرا سی کڑوی دوا پلا دی تو ناراض ہوگئیں، لہٰذا اس کی کڑوی بھی کبھی برداشت کرلو اور ایک وظیفہ بھی بتائے دیتا ہوں یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ یہ اﷲ تعالیٰ کے چار نام ہیں، اگر افسرِ اعلیٰ ستا رہا ہو.یا نیچے کا کوئی کلرک اوپر والے کو ستا رہا ہو ، کسی کی بیوی ستا رہی ہو یا کسی کا شوہر تیز مزاج کا ہے اور بیوی کو پریشان کررہا ہے تو اﷲ تعالیٰ کے یہ چار نام پڑھ کر دیکھو، اس کی برکت سے کسی سے لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان ناموں کی برکت سے دل نرم ہوجاتا ہے۔
جب مکے شریف سے مدینے شریف جائیں تو جگہ جگہ شرطے انکوائری کرتے ہیں، سب چیزیں دیکھتے ہیں اور ذرا سی غلطی پر روک لیتے ہیں۔ تو ہماری سب چیزیں درست تھیں لیکن وہ شاہی لوگ ہیں، وہاں ڈر ہی لگتا ہے، بعض لوگ تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن بعض لوگ سختی کرتے ہیں کیوں کہ شاہی مزاج ہے۔ لہٰذا میرے شیخ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہمیں فرماتے تھے کہ بھئی پولیس چوکی آرہی ہے جلدی پڑھو یَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ الحمدللہ! حضرت کی بتائی ہوئی دعا کی برکت سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
ایک مرتبہ ہمارے سید عشرت جمیل میر صاحب جب بس میں داخل ہوئے تو ان سے کسی نے پاسپورٹ ہی نہیں مانگا کیوں کہ احرام میں تھے اور احرام بھی گرمی کی وجہ سے گرا 
Flag Counter