Deobandi Books

دل شکستہ کی قیمت

ہم نوٹ :

28 - 34
شفقت و رحمت اور محبت کی تعلیم ہے وَالصَّبْرِعَلٰی عِوَجِھِنَّ اور ان کے ٹیڑھے پن پر صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے لِضُعْفِ عُقُوْلِھِنَّ23؎  کیوں کہ ان کی عقل ضعیف و کمزور ہے، ان کی عقل آدھی ہوتی ہے، جلد غصہ آجاتا ہے۔ ذرا سوچو اگر تمہارے کسی بچے کی عقل کم ہو تو تم کیا اس پر غصہ کرو گے؟
تو ہماری بیویوں کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی سفارش فرمارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے بھی سفارش نازل فرمائی وَ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ24؎ اپنی بیویوں کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ لہٰذا اللہ کی سفارش کو رد نہ کرو اور جب غصہ آئے اس آیت کو یاد کرلو۔ اللہ کی سفارش کو رد کرنے میں بہت خسارہ ہے، بہت گھاٹا ہے لہٰذا ان کی بندیوں پر رحم کر کے اللہ سے انعام لے لو۔ اس کی مثال بتاتا ہوں کہ ایک شخص کی بیٹی تیز مزاج والی ہے، غصے والی ہے۔ اس کی شادی کے بعد اب ماں باپ ہر وقت ڈر رہے ہیں کہ پتا نہیں غصے میں کیا کہے گی اور اپنے شوہر سے کتنے جوتے کھائے گی۔ ایک مرتبہ وہ داماد کے گھر مہمان ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی نے بدتمیزی شروع کردی مگر شوہر نے اسے کچھ نہیں کہا، برداشت کرلیا، تو باپ نے سوچا کہ دیکھو مجھے اللہ تعالیٰ نے اتنا شریف داماد دیا ہے کہ میری نالائق بیٹی کو برداشت کررہا ہے تو سوچو کہ وہ اپنے داماد کو کیسی دعا دے گا اور اس کو کیا کیا انعام دے گا۔ ربا بھی ایسے ہی ہیں کہ جو اُن کی بندیوں کے ساتھ نباہ کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
مرزا مظہر جانِ جانا ں رحمۃ اللہ علیہ کو اِلہام ہوا کہ اگر تم تلخ کلام والی فلاں عورت سے شادی کر لوتو تم کو میں اپنے قرب و محبت سے نواز دوں گا۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور اسی کی برکت سے کہاں سے کہاں جا پہنچے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ ہماری بیوی نے ہماری عزت کو نقصان پہنچا دیا، ہم سے لڑجاتی ہے تو عزت کے بارے میں بھی سن لو۔ کیا ہماری آپ کی عزت     سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ہے؟ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یَغْلِبْنَ کَرِیْمًا یہ عورتیں کریم شوہر
_____________________________________________
23؎  ارشاد الساری للقسطلانی: 78/8، باب الوصایابالنساء،المطبعۃ الکبرٰی، مصر 
24؎    النسآء: 19
Flag Counter