Deobandi Books

نگاہ نبوت میں محبت کا مقام

ہم نوٹ :

8 - 42
میں جہاں ہمارا خیمہ ہوگا رات بھر مجاہدین کے گھوڑوں کے لیے چنا دلیں گی، چکی چلائیں گی، جبکہ یہ پہلے بہت مال دارتھیں، پھولوں پر سونے والیں، لہٰذا جب جہاد شروع ہوا تو بالا کوٹ کے پہاڑوں کے دامن میں ان کے خیمے لگے، رات بھر چکی چلانے سے ان کے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے، کیوں کہ یہ کام کبھی کیا نہ تھا۔ دلّی کے ایک آدمی نے پوچھا کہ اے میری بہنو! میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں، آپ لوگ پہلے بہت مال دار تھیں،پھولوں پر سونے والیں تھیں، نوکر چاکر تھےاور تمہاری زندگی آزادی کی تھی، نہ روزہ نہ نماز،گناہ گار زندگی تھی، کیا تم کو اب اس میں مزہ آرہا ہے کہ پھولوں کے بجائے بالاکوٹ کی کنکریوں پر سو رہی ہو؟ اور ہاتھوں میں بجائے پلاؤ بریانیوں کے چھالے پڑگئے ہیں؟ تو ان دونوں نے جو کہا اور اس کو مجھے سنایا حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے، میں وہ الفاظ نقل کرتا ہوں۔ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سلسلۂ نقشبندیہ کے بہت بڑے شیخ ہیں، مگر مشایخ ِ چشتیہ کے بھی شیخ ہیں۔ ہمارے شیخ مولانا ابرار الحق صاحب نے بھی ان کو اپنا شیخ بنایا تھا۔ تو بطور نعمت کے عرض کرتا ہوں کہ مولانا شاہ محمد احمد صاحب سلسلۂ نقشبندیہ میں مولانا شاہ فضل رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ کے خلیفہ ہیں اور بارہ سال تک اپنے شیخ کی صحبت میں رہے ہیں، سر سے پیر تک عشقِ الٰہی کی آگ بھری ہوئی تھی۔ ان کی صحبت میں میں تین سال رہا ہوں۔ جب میں سولہ سال کاتھا تو تین برس تک روزانہ مسلسل ان کی صحبت اﷲ تعالیٰ نے نصیب فرمائی۔ عصر تک تو میں کالج میں حکمت پڑھتا تھا ، عصر کے بعد رات گیارہ بجے تک حضرت کی صحبت میں بیٹھتا تھا۔ تو میں نقشبندی بزرگوں کا بھی صحبت یافتہ ہوں اور صرف صحبت یافتہ ہی نہیں بلکہ مُجازِ بیعت بھی۔ حضرت نے مجھ کو اور میرے شیخ کے داماد حکیم کلیم اﷲ صاحب کو مُجازِ بیعت بنایا ہے۔ مولانا کے حالات بھی چَھپ کے آئے ہیں۔ اس میں اس فقیر کا بھی مُجازین میں تذکرہ ہے۔
تو حضرت نے جو مجھ کو سنایا وہ میں آپ کو سنارہا ہوں کہ جب ان دو عورتوں سے مجاہدین میں سے کسی نے پوچھا کہ میری بہنو! تم کو یہاں کنکریوں پر سونے کو مل رہا ہے اور تم دلّی کے           مال دار گھرانے کی ہو  اور رات بھر چکی چلانے سے تمہارے ہاتھوں میں چھالے پڑے ہوئے ہیں،تو یہ زندگی تم کو مزیدار معلوم ہوتی ہے یا دلّی میں جو عیش کی تھی، غفلت کی تھی؟ ان دونوں
Flag Counter