Deobandi Books

لذت قرب خدا

ہم نوٹ :

8 - 34
اِنْ اَلْھَتْکَ عَنِ الْاٰخِرَۃِ
یعنی جو ہمیں آخرت سے غفلت میں مبتلا کردے وہ دنیا بُری ہے۔
وَاِنْ جَعَلْتَ الدُّنْیَا وَسِیْلَۃً لِّلْاٰخِرَۃِ وَ ذَرِیْعَۃً لَّھَا
اگر تم دنیا کو آخرت کا ذریعہ اور وسیلہ بنالو
فَھِیَ نِعْمَ الْمَتَاعُ تو دنیا بڑی پیاری چیز ہے۔
جس چیز سے پیار ملے وہ پیاری ہے۔ جومساجد، مدارس، دارالعلوم بنانے میں اور طالب علموں کو عالم بنانے پر اپنا پیسہ خرچ کرے تو اس سے اللہ ملتا ہے، اور جس چیز سے پیارا ملے وہ چیز پیاری ہے۔ اور جن خوشیوں کو توڑدینے سے اللہ ملے تو ان خوشیوں کو توڑنا بھی پیارا عمل ہے اور تمام عالم کی مسرت کی جان ہے۔
روحانی بیوٹی پارلر
لہٰذا سرسے پیر تک اللہ تعالیٰ کی محبت اور آدابِ بندگی سے اپنی بندگی سجا لو۔ بیٹی کو تو بیوٹی پارلر لے جاتے ہو کہ داماد پسند کرلے، تو شیخ پر بھی واجب ہے کہ اپنے مریدوں کو بار بار کہے کہ سر سے پیر تک صورت اور سیرت ایسی بنالو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں پیار کرلے۔ یہ روحانی بیوٹی پارلر ہے، حاصلِ خانقاہ ہے۔ جسمانی بیوٹی پارلر میں تو جسم سجایا جاتا ہے، ان کے پاس باطن کی اصلاح کا کوئی نسخہ نہیں ہے، لیکن اللہ والوں کی صحبت سے سیرت کی بھی اصلاح ہوجاتی ہے اور صورت کی بھی۔ خانقاہ ظاہر کا بھی بیوٹی پارلر ہے اور باطن کا بھی۔اور دُنیاوی بیوٹی پارلروالوں کے ہاں کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ ظاہر سجا دیا۔ شوہر نے دیکھا اور کہا واہ واہ ویری گڈ، بہت اچھی شکل ہے۔ لیکن شوہر کی تعریف کے جواب میں بہت سجی سجائی پُرکشش بیوی نے کہا یو آر ویری ویری بلاڈی فول(You are very very bloody fool) تب شوہر نے کہا کہ یہ کیا چکر
_____________________________________________
2؎   روح المعانی:185/27،الحدید(20)، داراحیاءالتراث ، بیروت
Flag Counter