Deobandi Books

لذت قرب خدا

ہم نوٹ :

15 - 34
رحم آجائے۔ تو اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے اپنے نام کی خاصیت بیان فرمائی کہ جس کو میرا نام لینے کی توفیق ہوگئی اس کی پہنچ میرے دروازے تک ہوگئی۔ شرح مشکوٰۃ میں دیکھ لو۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اتنا بڑا محدث لکھ رہا ہے۔ میں تصوف بلا دلیل پیش نہیں کروں گا۔میرا ہر تصوف مدلل بالقرآن یا بتفسیر القرآن یا بالحدیث یا بشرح الحدیث ہوگا۔
قُرب میں ترقی کی مثال
تو ملّا علی قاری رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اَلذَّاکِرُ کَالْوَاقِفِ عَلَی الْبَابِاسمِ موصول جب اسمِ فاعل پر داخل ہوتا ہے تو معنیٰ میں اَلَّذِیْ کے ہوجاتا ہے کہاَلَّذِیْ ذَکَرَ کَالَّذِیْ وَقَفَ عَلٰی بَابِ اللہِ تَعَالٰی شَانُہٗ  جس کو اللہ کا نام لینے کی توفیق ہوگئی تو وہ اللہ تعالیٰ کے دروازے تک پہنچ گیا۔ کیا یہ کم نعمت ہے کہ ہم ان کے دروازے پر بستر لگادیں؟ ایک شخص نے حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کو لکھا کہ بہت دن سے اللہ اللہ کررہا ہوں مگر کوئی فائدہ معلوم نہیں ہورہا ہے۔ حاجی صاحب رحمۃ اللہ  علیہ  نے لکھا کہ ظالم! یہ کم فائدہ ہے کہ تو اتنے بڑے مولیٰ کا نام لے رہا ہے لیکن فائدہ پہنچتا ہے محسوس نہیں ہوتا۔ فائدہ پہنچنا اور ہے، محسوس ہونا اور ہے، جیسے بچے کا قد روزانہ بڑھتا ہے، لیکن روزانہ اگرفیتہ سے ناپو گے تو قد بڑھتا ہوا محسوس نہیں ہوگا اور مایوسی الگ ہوگی ، چھ مہینے تک فیتہ نہ لگاؤ، پھر فیتہ لگاؤ تو جس دن پیدا ہوا تھا اس دن سے کئی انچ بڑھا ہوا نظر آئے گا۔ ایسے ہی اللہ کا نام لیتے رہو، روزانہ فیتہ مت لگاؤ کہ آج ہم کو کتنا قرب ہوا، کچھ دن کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم کیا تھے اور کیا ہوگئے؎
 تو نے مجھ کو کیا سے کیا شوقِ  فراواں  کردیا
 پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں کردیا
اولیاء اللہ کا راستہ
بس پابندی سے ذِکر کرتے رہو ، روزانہ فیتہ مت لگاؤ، اولیاء اللہ کے روٹ پر چلتے رہو،منزلیں خود آئیں گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ذِکر کرنا اور گناہ سے بچنایہ روٹ ہے اولیاء اللہ کا۔ دُنیا میں جتنے ولی ہوئے ہیں ان کا روٹ یہی دو چیزیں ہیں، مثبت اور منفی یعنی مائنس اور پلس ۔ جس بات سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اس کا اہتمام کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ناخوشی سے بچنے 
Flag Counter