Deobandi Books

لذت قرب خدا

ہم نوٹ :

6 - 34
لذتِ قربِ خدا
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہٖ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ
 فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُکلمہ کی بنیاد
دوستو! ہمارے ایمان،اسلام اورخدائے تعالیٰ کے راستے کا آغازلَااِلٰہَہے۔اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیے کہ کلمہ کی بنیادلَااِلٰہَ پر رکھی،یعنی بنیاد ہی میں غیر اللہ کو نکالنے کا حکم ہوگیا کہ دل سے غیر اللہ کو نکالو پھر سارا عالم اللہ سے بھر ا ملے گا، پھر ان کے جلوے کو بہ کو ہیں، لیکن ہم اپنے قلب کو عالمِ ھُو میں رکھنا ہی نہیں چاہتے، اس لیے دوستو نظر بچاؤ اور نظر بچا کر اس بات کی حسرت بھی نہ کرو کہ کاش ہم اس صورت کو دیکھ لیتے۔ اگر حسرت آئے تو اس حسرت سے توبہ کرو کہ اے اللہ! میں گناہ کی حسرت سے توبہ کرتا ہوں، آپ کی نافرمانی کی ہمیں آرزو ہی کیوں ہوئی؟ اور دل سے یہ کہو کہ؎
لے  آرزو   کا   نام   تو   دل   کو    نکال   دوں
مومن  نہیں  جو  ربط  رکھیں  آرزو  سے  ہم 
اور دل میں یہ آرزو  رکھو اور اللہ تعالیٰ سے کہو؎
آ کہ نذرِ دردِ الفت  ہر خوشی کرتے  ہیں ہم
 آ کہ  خون آخری ارمان بھی کرتے  ہیں ہم
_____________________________________________
1؎   الرعد: 28
Flag Counter