Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

549 - 607
سے اس کا بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ۔ بلکہ ہم کو اپنے ربّ کی طرف سے ایک نہایت تلخ اور سخت (قیامت کے) دن کا خوف ہے۔ پس اللہ  ان کو اس دن کی سختی سے محفوظ رکھے گا اور ان کو سرور اور تازگی عطا فرمائے گا۔ غرض اس فصل میں کثرت سے اس قسم کے مضامین گزر چکے ہیں کہ قیامت کے دن کی سختی کے بچائو کے لیے صدقہ کی کثرت نہایت مفید ہے۔ اور اس آیتِ شریفہ میں تو گویا خود حق تعالیٰ شانہٗ کی طرف سے اس کا وعدہ بھی ہو گیا،پھر اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے؟
Flag Counter