Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

19 - 38
کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ اِلَی  الرَّحْمٰنِ
دو کلمے اللہ کو بہت محبوب ہیں۔ اس میں ایک اشکال پیدا ہوتا ہے کہ جب اللہ جیسی عظیم الشان ذات کو محبوب ہیں تو وہ کلمے بہت بھاری ہوں گے،کوئی لمبا چوڑا وظیفہ ہوگا اس لیے آگے فرمایا کہ خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ اللہ کو پیارے تو ہیں، مگر یہ نہیں دیکھا کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی کس صفت کی طرف نسبت کی ہے؟ صفت رحمٰن لائے ہیں یعنی شانِ رحمت کی وجہ سے یہ کلمے محبوب ہیں، شانِ رحمت کا تقاضا یہ ہے کہ پرچہ آسان کردیں، لہٰذا یہ کلمے بھاری نہیں زبان پر ہلکے ہیں،کیوں کہ بوجہ حق تعالیٰ کی رحمت کے یہ کلمے اللہ کے یہاں محبوب ہیں،اس لیے خَفِیْفَتَانِ ہیں یعنی ہلکے ہیں، کوئی مضمون ان میں مشکل نہیں۔ لیکن ایک اشکال پھر پیدا ہوتا ہے کہ جب زبان پر ہلکے ہیں تو قیامت کے دن کہیں ترازو میں بھی ہلکے نہ ہوجائیں، تو جواب دے دیاثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ کہ ترازو میں بہت بھاری ہوں گے۔ رفعِ دخل مقدّر ہر جملہ کے اندر موجود ہے کہ یہ کلمے کیوں محبوب ہیں؟ رحمٰن کا لفظ بتارہا ہے کہ بوجہ شانِ رحمت کے، اور زبان پر ہلکے کیوں ہیں؟ بتقاضائے شانِ رحمت کے کہ بندوں کو پڑھنے میں مشکل نہ ہو، لیکن اشکال ہوتا تھا کہ جب زبان پر ہلکے ہیں تو میزان میں بھی کہیں ہلکے نہ پڑجائیں تو ثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ سے اسے رفع کردیا۔
اس کے بعد سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ16 ؎ کا ترجمہ علامہ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ شرح بخاری میں فرماتے ہیں کہ سبحان اللہ کے معنیٰ کیا ہیں؟
أَیْ اُسَبِّحُ اللہَ عَنِ النَّقَائِصِ کُلِّھَا 
میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں تمام نقائص سے، لیکن نقائص سے پاکی بیان کرنا یہ جامع نہیں ہے، صرف مانع ہے اور کلامِ نبوت جامع ومانع ہوتا ہے، لہٰذا سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگلے جملے سے اس کو جامع فرمادیا وَبِحَمْدِہٖ اَیْ مُتَلَبِّسًابِالْمَحَامِدِ کُلِّھَا17؎  میں اس طرح سے اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں کہ تمام خوبیوں کو بھی یہ شامل ہو۔ اگر کوئی بادشاہ کی تعریف اس 
_____________________________________________
16؎   صحیح البخاری:1128/2،باب قولہ تعالٰی ونضع الموازین القسط لیوم القیٰمۃ،المکتبۃ المظہریۃ
17؎   فتح الباری للعسقلانی:541/13 (7563)، باب قولہ ونضع الموازین القسط، دارالمعرفۃ، بیروت
Flag Counter