Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

31 - 65
یہ ہے کہ کلمہ  لااِلہ اِلااللہ محمد رسول اللہ  پر آدمی اِیمان لائے (جس کی تفصیل و تشریح پہلے سبق میں کی جاچکی ہے) پھر بقدر ِ ضرورت دین کے اَحکام معلوم کرنے اور سیکھنے کی فکر کرے پھر کوشش کرے کہ   اللہ تعالیٰ کے فرائض اور بندوں کے حقوق اور آداب و اَخلاق کے بارے میں اِسلام کی جو تعلیمات اور اللہ تعالیٰ کے جو اَحکام ہیں (جن کی تفصیل بعد کے اَسباق میں کی گئی ہے) اُن کی فرما نبر داری ہو اور جب بھی کوتاہی اور نا فرمانی ہوجائے تو سچے د ل سے اللہ سے توبہ کرے اور معافی مانگے اور آئندہ کے لیے اپنی اِصلاح کی کوشش کرے اور اگر کسی بندے کا قصور ہو جائے اور اُس پر کوئی زیاد تی ہوجائے تو اُس سے معافی چاہے یااُس کا بدلہ اور معا وضہ دے کر حساب بے باق کر دے، اِسی طرح کوشش کرے کہ دُنیا کی ہرچیز سے زیادہ محبت اللہ کی ،اللہ کے رسول کی اوراُس کے دین کی ہو اور ہر حال میں پوری مضبوطی کے ساتھ دین پر قائم رہے اور اِس دین کی دعوت اور خدمت میں ضرور کچھ حصہ لے، یہ بہت بڑی سعادت اور اَنبیاء علیہم السلام کی خاص وراثت ہے اور خاص طورسے اِس زمانہ میں اِس کا درجہ دُوسری نفلی عبادتوں سے بدرجہا زیادہ ہے اور اِس کی بر کت سے خود اپنا تعلق بھی دین سے اور اللہ ورسول سے بڑھتا ہے۔ 
نوا فل میں اگر ہوسکے توتہجد کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں، اِس کی بر کتیں بے اِنتہاء ہیں، تمام گناہوں سے خاص کر کبیرہ گناہوں سے ہمیشہ بچتا رہے جیسے زنا، چوری، جھوٹ، شراب خوری، معاملات میں بددیانتی ،وغیرہ۔ 
رو زانہ کچھ ذکر کا بھی معمول مقرر کرلے، اگر زیادہ فرصت نہیں ہو تی ہو توکم سے کم اِتنا ہی کرے کہ صبح شام سو سو دفعہ کلمہ تمجید یا صرف  سبحان اللہ و بحمدہ  اور اِستغفار  ١  اور دُرود شریف  ٢  سو سو دفعہ پڑھ لیا کرے۔ 
  ١   اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ  الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ  یا  صرف  اَسْتَغْفِرُ اللّٰہْ    اَسْتَغْفِرُ اللّٰہْ  
٢  درود ِ اِبراہیمی یا مختصر درود شریف   اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُ مِّیِّ وَآلِہِ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter