Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

50 - 58
بہو سے آرام لینے کے لیے اور بیٹے اپنی اولاد سے عزّت اور آرام لینے کے لیے ماں باپ کی خدمت و عزّت کریں، اور ہم تو کہتے ہیں کہ اپنے بڑوں کی عزّت و اکرام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ جس نے اپنے بڑوں کا ادب کیا اللہ تعالیٰ ان کےچھوٹوں سے ان کا ادب کرائیں گے اور اگر کسی نے اپنے بڑوں سے بدتمیزی کی تو اس کی سزا میں اس کے چھوٹے بھی اس سے بدتمیزی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نفس کی بُرائیوں سے بچائیں،اللہ والی زندگی عطا فرمائیں،نفس و شیطان کی غلامی سے نکالیں۔ اے ہمارے رب! آپ نے قرآن میں  ہمیں فقیر فرمایا ہے اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ31؎اور ہمارے ہاتھوں کوپیالے کی شکل دے کر آپ نے ہمیں اپنے درکا سائل اور فقیر بنایا ہے اس لیے ہم آپ کا دیا ہوا پیالہ آپ کے سامنے پھیلارہے ہیں کہ ہم سب کو اللہ والی زندگی نصیب فرما، اپنے دوستوں کی حیات نصیب فرما اور اپنے نافرمان بندوں کے ذوق سے بچا، نافرمانوں کے گندے خیالات، سوچ اور فکروں سے ہمارے دل و دماغ کو پاک کردے۔ اے اللہ! جن باتوں سے آپ ناراض ہوتے ہیں ان سے ہمارے دل کو متنفر فرمادیجیے اور جن باتوں سے آپ خوش ہوتے ہیں انہیں ہم کو نصیب فرمادیجیے، دونوں جہاں کی فلاح ہم سب کو نصیب فرمادیجیے۔ ہم میں سے جن کے ہاں بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو اور ہم سب کو شفا کامل عاجل نصیب فرمائیے اور جن کی جو جائز حاجتیں ہیں اللہ تعالیٰ سب پوری فرمائیے۔ جو بیٹی کا رشتہ نہ آنے سے پریشان ہو یا جس قسم کا بھی غم ہو اس کی تمام پریشانیاں اور غموں کو دور فرمادیجیے۔ اے اللہ! ہم سب کو اولیائے صدیقین کی خطِ انتہا تک پہنچادیجیے۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہوں کو مخلوق پر ظاہر نہ کیجیے، یا اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں جتنی دعائیں خیر کی مانگی ہیں وہ تمام خیر ہمیں بھی عطا فرمادیجیے اور جن شرور سے  آپ   صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی ہے یااللہ! ان تمام شرور سے ہمیں بھی پناہ عطا فرمادیجیے، آمین۔
دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری گزارشات کو اپنی رحمت سے قبول فرمالیں اور اس مجلس میں چوں کہبِلَادِ  شَتّٰی اور قَبَائِلِ شَتّٰی کے لوگ ہیں یعنی مختلف شہروں اور مختلف قبیلوں کےہیں اور زبانیں بھی مختلف ہیں اور احادیث میں آتا ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے 
_____________________________________________
31؎  فاطر:15
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter