Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

41 - 58
اُمید      نہ   بر      آنا        اُمید       بر  آنا     ہے
اک عرضِ مسلسل کا کیا خوب بہانا ہے
یعنی اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ میرا بندہ بہت دن تک عرضی پیش کرتا رہے۔ مناجات کی لذت لیتا رہے۔ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب بندہ کہتا ہے اے اللہ! تو اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں۔ فرماتے ہیں؎
خوش    ہمی آید   مرا   آوازِ   او
واں خدایا  گفتن  و  آں  رازِ   او
میں اپنے بندوں کی اس آواز سے بے حد خوش ہوتا ہوں، ان کا یاخدایااللہ کہنا اور پھر اپنی معروضات پیش کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ اپنے بندوں کی ان اداؤں سے مجھے بہت ہی خوشی ہوتی ہے، لہٰذا دُعا کی قبولیت میں کبھی دیر ہوجائے تو سمجھ  لو کہ دعا قبول تو ہوگئی، ابھی ظاہر نہیں فرمارہے ہیں۔ ہماری مناجات سے اللہ پاک خوش ہورہے ہیں اور اپنی لذتِ مناجات سے ہم مسرور ہورہے ہیں۔ مولانا رومی فرماتے ہیں؎
اَز   دُعا   نبو د   مرادِ   عاشقاں
عاشقوں کا مقصد دُعا کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ہم لوگ تو یہ چاہتے ہیں جلدی سے ہمارا کام بن جائے، لیکن اللہ کے عاشق جب دُعا کرتے ہیں توا ن کا مقصد کیا ہوتا ہے؟؎
جز سخن گفتن بآں شیریں وہاں
عاشقوں کی مراد سوائے اس کے کچھ نہیں ہوتی کہ اس شیریں دہن یعنی محبوبِ حقیقی سے کچھ دیر تھوڑی گفتگو اور لذّتِ مناجات لے لیں۔ اور فرمایا کہ اگر تم دُعا کے ظہور میں نامراد ہوئے، تمہارا کام نہ بنا تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ بندوں کی آزمایش بھی کرتے ہیں،تکمیلِ محبت فرماتے ہیں۔ جس شخص کی ہر دُعا قبول ہوجائے، جس شخص کی ہر آرزو پوری ہوجائے وہ اللہ کا عاشقِ کامل نہیں ہوسکتا۔ تکمیلِ محبت کے لیے نامرادی لازم ہے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃاللہ علیہ کا شعر ہے؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter