Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

474 - 485
عن الاقل کاربع نسوة واخوین اذا ضربتَ الاربعة اجزأک عن الاٰخوین]٣٢٦٥[(١٣) فان وافق احد العددین الاٰخر ضربتَ وفق احدھما فی جمیع الاٰخر ثم ما اجتمع فی اصل المسئلة کاربع نسوة واخت وستة اعمام فالستة توافق الاربعة بالنصف فاضرب نصف احدھما فی جمیع الاٰخر ثم ما اجتمع فی اصل المسئلة تکون ثمانیة واربعین ومنھا تصح 

تقسیم کے بعد ہر ایک بھائی کو ملا
6

212
تقسیم کا طریقہ
تقسیم کے بعد ہر ایک بیوی کو ملا
1

44

اس صورت میں اولاد نہیں ہیں اس لئے چاروں بیویوں کو پورے مال کی چوتھائی دی گئی اور باقی تین چوتھائی دو بھائیوں کو بطور عصبہ دے دیا گیا اور مسئلہ چارسے بنایا گیا۔
اس مسئلے میں چار بڑا عدد تھا اور دو چھوٹا عدد تھا۔اور دو چار میں تداخل تھا۔ اس لئے چار سے اصل مسئلہ چار میں ضرب دیا۔ جس سے سولہ ہوگیا۔اور سو لہ سے تصحیح ہوئی۔
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
4 بیویاں

2 بھائی
25

75
ہر ایک کو 6.25

ہر ایک کو37.5
چار بیویوں کو پچیس ملے تھے چاروں پر تقسیم کردیا۔ ہر ایک بیوی کو 6.25 ملے۔دو بھائیوں کو 75 ملے تھے اس کو 2 سے تقسیم کر دیاتو ہر ایک بھائی کو 37.5 مل گیا۔
نوٹ  یہ مثال تداخل کی ہے۔
]٣٢٦٥[(١٣) اگر توافق ہو دو فریقوں کے عدد میں تو ضرب دے دو میں سے ایک کے وفق سے دوسرے کے کل میں ۔پھر حاصل ضرب کو اصل مسئلہ میں ۔ جیسے چار بیویاں اور ایک بہن اور چھ چچا ہوں ۔ کہ چھ اور چار میں توافق بالنصف ہے تو ان میں سے ایک کے نصف کو دوسرے کے کل میں ضرب دے۔ پھر اصل مسئلہ میں ضرب دے تو یہ اڑتالیس ہوںگے اور اسی سے مسئلہ صحیح ہوگا۔جب مسئلہ صحیح ہو جائے تو ہر وارث کے سہام ضرب دے ترکہ میں پھر تقسیم کرے حاصل ضرب کو اس پر جس سے مسئلہ ہوا۔ تو ہر وارث کا حق نکل جائے گا۔ 
تشریح   یہ توافق کی مثال ہے۔کیونکہ چار بیوی اور چھ چچا میں توافق ہے۔ دو کا عدد دونوں کو فنا کرتا ہے۔ اس لئے توافق بالنصف ہوا۔اس لئے پہلے چھ کو چار کے بجائے دو سے ضرب دیں تو بارہ نکلے گا،پھر بارہ کو اصل مسئلہ چار میں ضرب دیں تو اڑتالیس ہوگا۔اور اسی سے تصحیح ہوگی۔مسئلہ اس طرح بنے گا۔

Flag Counter