Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

467 - 485
سبعة وعشرین]٣٢٦٠[(٨) واذا انقسمت المسئلة علی الورثة فقد صحت وان لم تنقسم سھام فریق منھم علیھم فاضرب عددھم فی اصل المسئلة وعولھا ان کانت عائلة 

 میں ضرب دیا تو 59.26 ہوا جو دو بیٹیوں کا حصہ ہوگا۔ اور 16.66 کو0.8890 سے ضرب دیا تو 14.81ہوا جو باپ کا حصہ ہوا۔اور ماں کا حصہ 16.66 کو 0.8890 میں ضرب دیا تو 14.81 ہواجو ماں کا حصہ ہوگا۔ اور سب کا مجموعہ 99.99ہوا جو سو کے قریب ہے۔ اصل میں کلکیولیٹر تو ایک نئے پیسے کا ہزارواں حصہ کرتا ہے لیکن سہولت کے لئے باقی کو چھوڑ دیا۔ 
اس حساب کا مطلب یہ ہوا کہ اگر میت 100 درہم چھوڑے تو بیوی کو 11.11 ، دو بیٹیوں کو 59.26 ، باپ کو14.81 اور ماں کو 14.81 دراہم ملیں گے۔ 
(  ورثہ کوعدد پر تقسیم کرنے کا طریقہ  )
]٣٢٦٠[(٨)جب مسئلہ تقسیم ہو جائے ورثہ پر تو صحیح ہے۔اور اگر تقسیم نہ ہو ان میں سے کسی فریق کا حصہ لینے والے پر تو اس کے عدد کو اصل مسئلہ میں ضرب دو۔اور اس کے عول کو اگر عول والا ہو۔ پس جو حاصل ضرب ہو اس سے مسئلہ صحیح ہوگا۔ جیسے بیوی اور دو بھائی۔پس بیوی کے لئے چوتھائی ہے ایک حصہ اور دو بھائیوں کے لئے بقیہ تین حصے ہیں جو ان پر تقسیم نہیں ہوتے۔ پس دو کو ضرب دیں اصل مسئلہ میں تو یہ آٹھ ہو جائیںگے۔ اور اسی سے مسئلہ صحیح ہوگا۔
تشریح   جتنا حصہ فریق کو ملاوہ اس کے عدد پر تقسیم ہوجاتا ہو تب تو اصل مسئلہ میں ضرب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔مثلا دو سہام ملے تھے اور لینے والے دو بھائی تھے تو اصل مسئلہ میں ضرب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر تین سہام ملے اور لینے والے دو بھائی ہیں تو دو کو تین سہام ڈیڑھ ڈیڑھ ہوگاجو کسر ہے۔اس لئے دو بھائی کو اصل مسئلہ میں ضرب دے کر اصل مسئلہ کو بڑھائیں تاکہ دو بھائیوں پر تقسیم ہو سکے۔مثلا میت نے بیوی اور دو بھائی چھوڑے اس لئے مسئلہ چار سے بنے گا۔جس میں سے ایک چوتھائی بیوی کو دی جائے گی۔اور تین چوتھائی بھائی کو بطور عصبہ دی جائے گی۔ چونکہ بھائی دو ہیں اس لئے تین اس پر تقسیم نہیں ہو سکے گا۔اس لئے دو کواصل مسئلہ چار میں ضرب دو۔جس سے اصل مسئلہ آٹھ ہو جائے گا۔ اور دونوں بھائیوں کو اس میں چھ ملیںگے اور ہر ایک بھائی کو تین تین مل جائیںگے۔ مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   4   تصحیح   8                 824
بیوی

دو بھائی

1

3

2

6
ایک بھائی کو 3 ملیںگے۔

تصحیح کے بعد بیوی کو ملا
......
2

21
تصحیح کا طریقہ
تصحیح کے بعد بھائیوں کو ملا
......
6

23

ہر ایک بھائی کو ملا
......
3

26


Flag Counter