Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

462 - 485
دیا۔ اور سب کا مجموعہ 99.98ہوا جو سو کے قریب ہے۔ 
نو تک عول ہونے کی مثال  :  میت نے شوہر، دو باپ شریک بہنیں اور دو ماں شریک بہنیں چھوڑی۔ چونکہ اولاد نہیں ہے اس لئے شوہر کو آدھا ملا۔دو باپ شریک بہنیں ہیں اس لئے ان کو دو تہائی ملے گی۔اور دوماں شریک بہنیں ہیں اس لئے ایک تہائی ان کوملے گی۔مسئلہ چھ سے چلے گا اورمجموعہ نو ہو جائے گا۔،مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   6  عول  9                          
شوہر

باپ شریک دو بہنیں

ماں شریک دو بہنیں
3

4

2
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100  عول  149.99               عول کے بعدایک حصہ 0.6667    149.99  100 
شوہر

باپ شریک دو بہنیں

ماں شریک دو بہنیں
50

66.66

33.33
33.33

44.44

22.22

عول کے بعد ماں شریک بہنوں کو ملا
22.22

0.6667

33.33
عول کا طریقہ
عول کے بعد باپ شریک بہنوں کو ملا
44.44

0.6667

66.66

عول کے بعد شوہر کو ملا
33.33

0.6667

50

مجموعہ.....................................
99.99





اس مسئلے میں شوہر کو سو کا آدھا 50دیا، باپ شریک بہنون کو دو تہائی یعنی 66.66 دیا۔اور ماں شریک بہنوں کو ایک تہائی یعنی 33.33 دیاجن کا مجموعہ 149.99ہوگیا۔ چونکہ حساب سو پر ہی رکھنا ہے اس لئے 149.99 سے 100 میں تقسیم دی تو0.6667آیاجو ایک حصے والے کو ملے گا۔اب 50کو0.6667میں ضرب دیں تو 33.33ہوگا جو شوہر کا حصہ عول ہوکر ہوگا۔اور66.66 کو 0.6667 میں ضرب دیں تو44.44ہوگاجو باپ شریک دو بہنوں کا حصہ ہوگا۔اور 33.33 کو 0.6667میں ضرب دیں تو 22.22ہوگا جو ماں شریک دو بہنون کا حصہ ہوگا۔ اور سب کا مجموعہ 99.99 ہوگا۔
دس تک عول کی صورت یہ ہے  :  میت نے شوہر، دو باپ شریک بہنیں،دو ماں شریک بہنیں اور مان چھوڑی۔چونکہ اولاد نہیں ہے اس لئے شوہر کو آدھا ملے گا۔دو باپ شریک بہنون کو دو تہائی ملے گی۔اور دو ماں شریک بہنوں کو ایک تہائی ملے گی۔اور مان کو چھٹا حصہ ملے گا۔مسئلہ چھ سے چلے گا اور مجموعہ دس ہوجائے گا۔مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   6  عول  10
شوہر

دو باپ شریک بہنیں

دو ماں شریک بہنیں

ماں
3

4

2

1


Flag Counter