Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

458 - 485
]٣٢٥٦[(٤) وان کان فیھا ثمن ومابقی او ثمن ونصف فاصلھا من ثمانیة۔

کلکیولیٹر کا مسئلہ اس طرح ہوگا۔
میت   100
شوہر

ایک بیٹی

چچا
25

50

25
اس مسئلے میں سو میں سے چوتھائی یعنی 25شوہر کو دیا۔اور آدھا یعنی 50بیٹی کو دیا۔اور باقی ایک چوتھائی یعنی 25 چچا کو دے دیا۔
]٣٢٥٦[(٤)اگر مسئلے میں آٹھواں اور ما بقی ہو یا آٹھواں اور آدھا ہو تو اصل مسئلہ آٹھ سے ہوگا۔
تشریح   مثلا بیوی اور بیٹا چھوڑا تو بیوی کو آٹھواں ملے گا ۔اور باقی سات حصے بیٹے کو بطور عصبہ ملے گا۔اور اصل مسئلہ آٹھ سے چلے گا۔
 مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   8
بیوی

بیٹا
1

7
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
بیوی

بیٹا
12.5

87.5
اس مسئلے میں بیوی کو آٹھواں یعنی سو میں سے12.5 ساڑھے بارہ دیا۔اور باقی سات حصے یعنی سو میں سے 87.5 بیٹا کو بطور عصبہ دیا۔
آٹھواں اور نصف کی صورت یہ ہوگی ۔بیوی اور ایک بیٹی اور چچا چھوڑا تو بیٹی کی وجہ سے بیوی کو آٹھواں ملے گا۔ اور ایک بیٹی ہے اس لئے اس کو آدھا ملے گا اور باقی تین سہام چچا کو بطور عصبہ ملے گا۔
 مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   8
بیوی

ایک بیٹی

چچا
1

4

3
کلکیو لیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
بیوی

ایک بیٹی

چچا
12.5

50

37.5

Flag Counter