Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

457 - 485
]٣٢٥٥[(٣) وان کان فیھا ربع ومابقی او ربع ونصف فاصلھا من اربعة

مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   3
دو بیٹیاں

چچا
2

1
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
دو بیٹیاں

چچا
66.66

33.33
اس مسئلے میں دو بیٹیوں کو تہائی یعنی سو میں سے66.66 بطور سہام دیا گیا ۔اور باقی ایک تہائی یعنی سو میں سے 33.33 بطور عصبہ چچا کو دیا گیا۔
]٣٢٥٥[(٣)اور اگر اس میں چوتھائی اور مابقی ہو یا چوتھائی اورنصف ہو تو اس صورت میں مسئلہ چار سے ہوگا۔
تشریح   مثلا بیوی اور دادا چھوڑا تو بیوی کو چوتھائی ملے گی اور دادا کو مابقی تین چوتھائی بطور عصبہ ملے گی۔اس لئے مسئلہ چار سے ہوگا۔
مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   4
بیوی

دادا
1

3
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
بیوی

دادا
25

75
اس مسئلے میں بیوی کو چوتھائی یعنی سو میں سے 25 دیا۔اور باقی تین چوتھائی یعنی سو میں سے 75 دادا کو بطور عصبہ دیا۔
چوتھائی اور نصف کی صورت یہ ہے۔عورت نے شوہر اور ایک بیٹی اور چچا چھوڑا۔چونکہ ایک بیٹی ہے اس لئے اس کو آدھا ملے گا۔اور اولاد ہونے کی وجہ سے شوہر کو ایک چوتھائی ملے گی۔اور باقی ایک چوتھا ئی عصبہ کے طور پر چچا کو ملے گی۔اور مسئلہ چار سے چلے گا۔
مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   4
شوہر

ایک بیٹی

چچا
1

2

1

Flag Counter