Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

456 - 485
]٣٢٥٤[(٢) وان کان فیھا ثلث ومابقی او ثلثان ومابقی فاصلھا من ثلثة

میت   100
شوہر

بہن
50

50
اس مسئلے میں شوہر کو سو کا آدھا یعنی 50 اور بہن کو بھی حصے کے اعتبار سے 100 کا آدھا یعنی 50 دے دیا گیا۔
نصف و ما بقی کی صورت یہ ہے۔مثلا عورت نے شوہر چھوڑا تو اس کو بطور حصے کے آدھا دے دیا جائے اور جو باقی رہے اس کو بطور عصبہ کے چچا کو دے دیا جائے۔
مسئلہ اس طرح بنے گا،
میت   2
شوہر

چچا
1

1
کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت   100
شوہر

چچا
50

50
]٣٢٥٤[(٢) اور اگر مسئلے میں تہائی اور مابقی ہو یا دو تہائی اور مابقی ہو تو اصل مسئلہ تین سے ہوگا۔ 
تشریح   مثلا عورت نے ماں اور چچا چھوڑا تو ماں کو ایک تہائی بطور حصہ ملے گی اور باقی دو تہائی چچا کو بطور عصبہ ملے گی۔ اس صورت میں مسئلہ تین سے چلے گا۔مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   3
ماں

چچا
1

2
 کلکیولیٹر کا حساب اس طرح ہوگا۔
میت  100
ماں

چچا
33.33

66.66
اس مسئلے میں ماں کو ایک تہائی بطور حصے کے دی جو سو میں سے 33.33 ہوتا ہے۔اور باقی دو تہائی یعنی 66.66 بطور عصبہ چچا کو دی گئی۔
دو تہائی و ما بقی کی صورت یہ ہے۔مثلا میت نے دو بیٹی چھوڑی تو اس کو دو تہائی ملے گی۔اور ایک تہائی جو بچی و چچا کو بطور عصبہ ملے گی۔ 

Flag Counter