Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

450 - 485
]٣٢٤٨[(٥) والمعتَق احقُّ بالفاضل عن سھم ذوی السھام اذا لم تکن عصبة سواہ ]٣٢٤٩[(٦) ومولی الموالاة یرثُ۔

وجہ  وہ فرماتے ہیں کہ وہ ماں کا باپ ہے جو قریب ہوا۔اور بھتیجی یا بھانجا اور بھانجی بھائی اور بہن کی اولاد ہے تو یہ کچھ دور ہوئے۔ اس لئے نانا کے مقابلے میں یہ وارث نہیں ہوںگے۔
فائدہ   صاحبین فرماتے ہیں کہ بھتیجی اور بھانجا اور بھانجی نانا سے مقدم ہے۔
وجہ  یہ لوگ صلبی اولاد میں ہیں ۔ اور نانا صلبی نہیں ہے بلکہ ماں کا باپ ہے اس لئے صلبی اولاد نانا سے بہتر ہوگی۔
اصول  صلبی اولاد ذوی الارحام سے بہتر ہے۔ 
]٣٢٤٨[(٥)آزاد کرنے والا زیادہ حقدار ہے بچے ہوئے مال کا ذوی الفروض سے جبکہ اس کے علاوہ کوئی عصبہ نہ ہو۔
تشریح   آزاد شدہ غلام مرا۔اس نے حصے والوں کو چھوڑا اور عصبہ کے طور پر آزاد کرنے والے آقا کو چھوڑا۔آقا کے علاوہ کوئی قریب کا عصبہ نہیں تھا۔ایسی صورت میں حصے والوں کے لینے کے بعد جو مال بچا وہ آزاد کرنے والے آقاکو ملے گا۔ یہ مال دو بارہ حصے والوں پر واپس نہیں لوٹا یا جائے گا۔
وجہ  حدیث میں ہے کہ ولاء یعنی آزاد شدہ غلام کی وراثت آقا کو ملے گی۔ عن عائشة  قالت اشتریت بریرة فقال النبی ۖ اشتریھا فان الولاء لمن اعتق (الف) (بخاری شریف، باب الولاء لمن اعتق ومیراث اللقیط ، ص ٩٩٩ ، نمبر ٦٧٥١) اس حدیث میں ہے کہ آزاد کرنے والے کو ولاء ملے گی۔اس لئے حصہ لینے والوں کے بعد کوئی عصبہ نہیں ہے تو آزاد کرنے والے آقا کو بقیہ مال بطور عصبہ ملیگا۔
لغت  سھم ذوی السہام  :  حصے والے کا حصہ۔
]٣٢٤٩[(٦)مولی موالات وارث ہوتا ہے۔ 
تشریح   ایک آدمی کسی آدمی کے ہاتھ پر اسلام لائے اور یوں کہے کہ آج سے آپ میرے وارث ہیں ۔اگر میں مر گیا تو آپ میری وراثت لیںگے۔اور اگر میں نے کوئی جنایت کی یا قتل کیا تو آپ میری دیت ادا کریںگے۔اس کو مولی موالات کہتے ہیں ۔ امام ابو حنیفہ کے نزدیک کوئی اور وارث نہ ہوتو مولی موالات کو وراثت ملے گی۔مال بیت المال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔
وجہ  اگر حصے دار موجود ہو یاعصبہ ہو یا مولی عتاقہ موجود ہو تب تو مولی موالات کو نہیں ملے گا۔ اور یہ لوگ نہ ہوں تب مولی موالات کو ملے گا۔
آیت میں ہے واولوا الارحام بعضھم اولی ببعض فی کتاب اللہ (آیت ٧٥، سورة الانفال ٨) اس آیت میں ہے ذوی الارحام بعض بعض سے بہتر ہے کا حکم ہے۔اس لئے ذوی الارحام بھی موجود ہوتو مولی موالات کو نہیں ملے گا۔کیونکہ یہ لوگ نسبی طور پر وارث ہیں۔ اور مولی موالات عقد کرنے کی وجہ سے وارث ہیں (٢) ذوی الارحام نہ ہوں تو مولی موالات کو وراثت ملے گی اس کی دلیل یہ آیت ہے۔ولکل 

حاشیہ  :  (الف) حضرت عائشہ نے فرمایا میں نے بریرہ کو خریدا تو حضورۖ نے فرمایا اس کو خرید لو،ولاء اس کوملے گا جس نے آزاد کیا۔

Flag Counter