Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

436 - 485
(  حجب حرمان ایک نظر میں  )
حجب حرمان کی دو قسمیں ہیں۔
(١) ایک تو یہ کہ دوسروں کو محروم کرتے ہیں لیکن خود وراثت سے محروم نہیں ہوتے۔بلکہ حصے کے طور پر یا عصبہ کے طور پر مل ہی جاتی ہے۔یہ چھ قسم کے لوگ ہیں (١) بیٹا (٢) باپ (٣) شوہر (٤) بیٹی (٥) ماں (٦) بیوی۔ یہ دوسروں کو محروم کرتے ہیں لیکن خود عصبہ یا حصے کے طور پر وراثت لے لیتے ہیں۔
(٢)دوسری قسم وہ لوگ جو ہمیشہ کے لئے وراثت سے محروم ہو جاتے ہیں۔وہ پانچ قسم کے لوگ ہیں (١) کافر (٢) قاتل (٣) غلام(٤) مرتد (٥) اختلاف دارین۔یہ میت کے مال کے ورث نہیں ہوتے۔
		(کسی حال میں محروم نہیں ہوتے)
نمبر شمار	حصے دار	کس طرح ملتا ہے		
(١)	بیٹا	ہمیشہ عصبہ کے طور پر لیتا ہے
(٢)	باپ	حصے کے طور پر، اور کبھی عصبہ کے طور پر

(٣)	شوہر	ہمیشہ حصے کے طور پر،عصبہ کے طور پر نہیں
(٤)	بیٹی	حصے کے طور پر،اور اس کے ساتھ بیٹا ہوتو عصبہ کے طور پر
(٥)	ماں	ہمیشہ حصے کے طور پر 
(٦)	بیوی	ہمیشہ حصے کے طور پر 
(ہمیشہ محروم ہوتے ہیں )
نمبر شمار	حصے دار	کس طرح ملتا ہے		
(١)	کافر	مسلمان کا وارث نہیں ہوتا
(٢)	قاتل	مقتول کا وارث نہیں ہوتا
(٣)	غلام یا باندی	کسی کے وارث نہیں ہوتے
(٤)	مرتد	کسی کا وارث نہیں ہوتا
(٥)	اختلاف دارین	دار الاسلام والا دار الحرب والے کا وارث نہیں ہوگا

Flag Counter