Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

433 - 485
وام فللزوج النصف وللام السدس ولاولاد الام الثلث ولا شیء للاخوة للاب والام۔

وجہ  یہاں ماں باپ شریک بھائی اگر چہ میت کے بہت قریب ہیں۔لیکن وہ عصبہ ہیں اس لئے حصے داروں کے حصے کے بعد بچے گا تب لیں گے۔اور یہاں کچھ بچا نہیں اس لئے ان کو کچھ نہیں ملے گا(٢) اثر میں اس کا ثبوت ہے۔عن ابراہیم قال کان عبد اللہ وعمر یشرکان قال وکان علی لا یشرک قال ابوبکر  وھذہ من ستة اسھم للزوج النصف ثلاثة اسھم وللام السدس وللاخوة من الام الثلث وھو سہمان (الف) (مصنف ابن ابی شیبة ،١٧،فی زوج وام واخوة واخوات لاب وابن واخوة لام من شرک بینھم ،ج سادس، ص ٢٤٩، نمبر ٣١٠٩٦) اس اثر میں ہے کہ مسئلہ چھ سے بنا ئیں۔اس میں سے آدھا تین حصے شوہر کو دیں۔اور چھٹا حصہ یعنی چھ میں سے ایک حصہ ماں کو دیں۔اور ایک تہائی یعنی چھ میں سے دو حصے ماں شریک بھائیوں کو دیں ۔اس سے چھ حصے پورے ہو گئے۔اس لئے ماں باپ شریک بھائیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔مسئلہ اس طرح ہوگا۔
میت   100
شوہر

ماں

کئی اخیافی بھائی

کئی حقیقی بھائی 
50

16.66

33.33


فائدہ  امام شافعی فرماتے ہیں کہ ماں باپ شریک بھائی ماں شریک بھائی سے زیادہ قریب ہیں اس لئے جب ماں شریک بھائی کو حصہ ملا تو ان کو بھی اس کی تہائی میں شریک کرنا چاہئے۔
وجہ  اثر میں اس کا ثبوت ہے۔عن شریح ومسروق انھما شرکا الا خوة من الاب والام مع الاخوة من الام۔اور دوسری روایت میں ہے۔ان عثمان  شرک بینھم (ب)(مصنف ابن ابی شیبة ۔١٧ فی زوج وام و اخوة واخوات لاب وابن و اخوة لام من شرک بینھم ،ج سادس، ص ٢٤٩، نمبر ٣١٠٩٢ ٣١٠٩١ سنن الدارمی ، باب فی مشرکة ، ج ثانی، ص ٤٤٦، نمبر ٢٨٨٢) اس اثر سے معلوم ہوا کہ حقیقی بھائی ماں شریک بھائی کے حصے میں شریک ہوںگے۔مسئلہ اس طرح بنے گا۔
میت   100
شوہر

دادی

کئی اخیافی بھائی



کئی حقیقی بھائی 
50

16.66


l

m







33.33







m

l





16.66



16.66

حاشیہ  :   (الف) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عبد اللہ اور حضرت عمر حقیقی بھائی کو ماں شریک بھائی کے حصے میں شریک کرتے تھے۔اور حضرت علی شریک نہیں کرتے تھے ۔حضرت ابوبکر نے فرمایا یہ مسئلہ چھ حصوں سے ہوگا۔شوہر کے لئے آدھا جو تین حصے ہوئے۔اور ماں کے لئے چھٹا اور ماں شریک بھائیوں کے لئے تہائی جو چھ میں سے دو حصے ہوںگے(اور حقیقی بھائیوں کے لئے کچھ نہیں بچے گا)(ب) حضرت شریح اور مسروق حقیقی بھائیوں کو ماں شریک بھائیوں کے ساتھ(باقی اگلے صفحہ پر) 

Flag Counter