Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

428 - 485
]٣٢٢٣(٢) والفاضل عن فرض البنات لبنی الابن واخواتھم للذکر مثل حظ الانثیینؤ٣٢٢٤[(٣) والفاضل عن فرض الاختین من الاب والام للاخوة والاخوات من 

اس مسئلے میں ماں کو چھٹا حصہ یعنی سو میں سے 16.66 ملے گا اور باقی 83.33 دو بھائیوں کو ملے گا۔
]٣٢٢٣[(٢)اور جو باقی بچ جائے بیٹیوں کے لینے سے وہ پوتے اور ان کی بہنوں کے لئے ہے مرد کو عورت سے دوگنا۔
تشریح   دو یا اس سے زیادہ بیٹیاں ہوں تو ان کو دو تہائی ملے گی،باقی ایک تہائی پوتے اور پوتیوں کو بطور عصبہ ملے گی۔ اس ایک تہائی میں مرد کو عورت کا دوگنا ملے گا۔اگر بیٹیاں نہ ہوتی تو سب مال پوتے اور پوتیون کو ملتا ،لیکن بیٹیوںکی وجہ سے پوتے اور پوتیوں کو حجب نقصان ہوا کہ صرف ایک تہائی میں ان کو تقسیم کرنا پڑا۔
وجہ  اثر میں گزرا۔عن خارجة بن زید عن عن ابیہ زید بن ثابت ... وان لم یکن الولد ذکرا وکانتا اثنتین فاکثر من البنات فانہ لا میراث لبنات الابن معھن الا ان یکون مع بنات الابن ذکر ھو من المتوفی بمنزلتھن اوھو اطرف منھن فیرد علی من بمنزلتہ و من فوقہ من بنات الابناء فضلا ان فضل  فیقسمونہ للذکر مثل حظ الانثیین فان لم یفضل شیء فلا شیء لھم (الف) (سنن للبیہقی ، باب میراث اولاد الابن ، ج سادس، ص ٣٧٧، نمبر ١٢٣١٣) اس اثر میں ہے کہ دو بیٹیوں سے جو بچے گا وہ پوتے اور پوتی کو مرد کو عورت کا دوگنا ملے گا۔مسئلہ اس طرح ہوگا۔ 
میت   100
دو بیٹیاں

پوتا

پوتی
66.66

@
33.33
A


22.22
@ A
11.11
اس مسئلے میں بیٹیوں کو دو تہائی یعنی سو میں سے 66.66 دیا۔اور باقی ایک تہائی 33.33 پوتا اور پوتی میں تقسیم ہوئی جس کی بنا پر پوتا کو دوگنا 22.22 اور پوتی کو ایک گنا 11.11 ملا۔
]٣٢٢٤[(٣)اور جو باقی رہے حقیقی بہنوں کے حصے سے وہ سوتیلے بھائی بہنوں کے لئے ہے۔ مرد کے لئے عورت کا دوگنا ہے۔
تشریح   ماں باپ شریک دوحقیقی بہنیں ہوں تو ان کو دو تہائی مل جائے گی۔اور ایک تہائی باقی رہی وہ باپ شریک بھائی اور بہن کے لئے ہوگی۔اس میں بھائی کے لئے دوگنا اور بہن کے لئے ایک گنا ہوگا۔
وجہ  اثر میں ہے۔فتفسیر ابی الزناد علی معانی زید بن ثابت ... فان کان بنو الام والاب امرأتین فاکثر من ذلک من 

حاشیہ  :  (الف) حضرت زید بن ثابت نے فرمایا اگر اولاد مذکر نہ ہوں اور دو یا زیادہ بیٹیاں ہوں تو پوتیوں کا اس کے ساتھ میراث نہیں ہے۔مگر یہ کہ پوتیوں کے ساتھ اسی درجے میں متوفی کا پوتا ہو۔یا اس سے نیچے درجے کا پوتا ہو تو اس درجے کی پوتیوں پریا اس سے اوپر کی پوتیوں پر تقسیم کی جائے گی اگر فاضل رہے تو اس کو تقسیم کریںگے مرد کو عورتوں کا دوگنا ہوگا۔اوراگر کچھ باقی نہیں رہا تو ان کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔

Flag Counter