Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

427 - 485
( باب الحجب )
]٣٢٢٢[(١)وتحجب الام من الثلث الی السدس بالولد او ولد الابن او اخوین.
 
(  باب الحجب  )
ضروری  نوٹ  حجب کے معنی روکنا،اس باب میں یہ بیان کیا جائے گا کہ مثلا ماں کو اولاد نہ ہونے پر تہائی ملتی تھی لیکن اولاد نے ماں کو تہائی سے روک دیااور چھٹا دلوایا۔تو گویا کہ اولاد کی وجہ سے ماں محجوب ہو گئی۔ یہ حجب نقصان ہوا۔کیونکہ اولاد کی وجہ سے تہائی سے چھٹا ملا۔ اور اگر ایک بیٹی ہوتی تو پوتی کو چھٹا ملتا۔لیکن دو بیٹیاں ہوں تو پوتی کو کچھ نہیں ملے گا تو دو بیٹیوں کی وجہ سے پوتی محروم اور محجوب ہوگئی تو یہ حجب حرمان ہے۔
وجہ  حجب نقصان کی دلیل یہ آیت ہے۔ ولکم نصف ماترک ازواجکم ان لم یکن لھن ولد فان کان لھن ولد فلکم الربع مماترکن (الف) (آیت ١٢، سورة النساء ٤) اس آیت میں اولاد نہ ہو تو شوہر کو آدھا دیا گیا۔ اور اولاد ہوتو انہوں نے شوہر کونقصان دے کر آدھا سے چوتھائی پر لے آیا۔تو اس میں حجب نقصان ہوا (٢) اور حجب حرمان کی دلیل یہ حدیث ہے۔ عن ابن بریدة عن ابیہ ان النبی ۖ جعل للجدة السدس اذالم تکن دونھا ام (ب) (ابوداؤد شریف، باب فی الجدة ،ص ٤٥، نمبر ٢٨٩٥) اس حدیث میں ہے کہ ماں نہیں ہوگی تو دادی کو چھٹا ملے گا۔مطلب یہ ہوا کہ مان ہو تو دادی محروم اور محجوب ہو جائے گی۔اس میں حجب حرمان ہے۔
]٣٢٢٢[(١)ماں محجوب ہوتی ہے تہائی سے چھٹے کی طرف بیٹے یا پوتے یا دو بھائیوں کے ہونے کی وجہ سے۔
تشریح   اگر بیٹا،پوتا اور دو بھائی نہ ہوں تو ماں کو تہائی ملے گی۔اور ان میں سے کوئی موجود ہو تو تہائی سے کم ہوکر چھٹا حصہ ملے گا۔یہ حجب نقصان ہوا۔
وجہ  اس آیت میں اس کا ثبوت ہے۔ولابویہ لکل واحد منھما السدس مما ترک ان کان لہ ولد فان لم یکن لہ ولدو ورثہ ابواہ فلامہ الثلث فان کان لہ اخوة فلامہ السدس (ج) (آیت ١١، سورة النساء ٤) اس آیت میں ہے کہ اولاد نہ ہو اور اسی میں پوتا بھی شامل ہے تو تہائی ملے گی۔اور اولاد ہو تو تہائی سے کم ہوکر چھٹا ملے گا۔اسی طرح دو بھائی نہ ہوں تو تہائی ملے گی۔اور دو بھائی ہوں تو تہائی سے کم ہوکر چھٹا ملے گا۔   اخوة  :  اخ کی جمع ہے دو بھائی۔مسئلہ اس طرح ہوگا۔
میت   100
ماں

دو بھائی
16.66

83.33

حاشیہ  :  جو کچھ تمہاری بیویوں نے چھوڑا اس کا آدھا ہوگا اگر ان کی اولاد نہ ہو۔اور اگر ان کی اولاد ہو تو تمہارے لئے ترکے کی چوتھائی ہے (ب) آپۖ نے فرمایا دادی کے لئے چھٹا ہے اگر ماں نہ ہو(ج) ماں باپ میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا ہے ترکے میںاگر اس کی اولاد ہو۔پس اگر اس کی اولادنہ ہوتو اس کے ماں باپ وارث ہوںگے۔پس اس کی ماں کے لئے تہائی ہے۔اور اگر اس کے کئی بھائی ہوں تو اس کی ماں کے لئے چھٹا ہے۔

Flag Counter