Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

424 - 485
اخواتھم للذکر مثل حظ الانثیین ]٣٢١٩[(٤)ومن عداھم من العصبات ینفرد بالمیراث 

دیا۔اور اس کی دو تہائی یعنی 58.33 اٹھاون پوائنٹ تینتیس بیٹے کو دیا۔ اور پوتے اور پوتی کا حساب بھی اسی طرح بنے گا۔
]٣[میت کے حقیقی بھائی اور بہن وارث بنے تو حصے داروں کے حصے لینے کے بعدجو بچے اس میں سے بھائی کو دوگنا اور بہن کو ایک گنا ملے گا۔ یہ دونوںآپس میں بھائی بہن ہوئے۔
]٤[میت کے سوتیلے بھائی اور سوتیلی بہن وارث بنے تو بھائی کو دوگنا اور بہن کو ایک گنا ملے گا۔اور یہ دونوں آپس میں بھائی بہن ہیں۔
وجہ  ان دونوں مسئلوں کی دلیل اس آیت میں ہے۔وان کانوا اخوة رجالا ونساء فللذکر مثل حظ الانثیین (ب) (آیت ١٧٦، سورة النسائ٤) اس آیت میں ہے کہ بھائی بہن دونوں ہوں تو بھائی کو دوگنا اور بہن کو ایک گنا ملے گا۔
مسئلہ اس طرح ہوگا۔ 
میت   100
بیوی

حقیقی بھائی

حقیقی بہن
25

سوتیلا بھائی

سوتیلی بہن


 @
75
A


50
@ A
25
اس مسئلے میں اولاد نہیں ہے اس لئے بیوی کو سو میں سے چوتھائی یعنی 25 دیاباقی 75 بچا۔ان میں سے بھائی کو دوگنا یعنی 50 دیااور بہن کو ایک گنا یعنی 25 دیا۔
اصول  حصے لینے والے آپس میں بھائی بہن ہو ں تو للذکر مثل حظ الانثیین ہوجاتا ہے۔یعنی بھائی کو دوگنا اور بہن کو ایک گنا ملے گا(٢) یہ عورتیں عصبہ بغیرہ ہوئے۔
]٣٢١٩[(٤) ان کے علاوہ عصبات میں سے مرد تنہا ہوتے ہیں میراث لینے میں نہ کہ ان کی عورتیں۔
تشریح   بیٹا، پوتا،حقیقی بھائی اور سوتیلے بھائی کے علاوہ جتنے عصبات ہیں ان کے مرد کو بطور عصبہ ملتا ہے۔ ان کے ساتھ جو عورتیں ہیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔مثلا باپ کو بیٹے کے مال میں سے بطور عصبہ ملے گا لیکن ماں کو بطور عصبہ نہیں ملے گا۔اور نہ باپ کی بہن پھوپھی کو بطور عصبہ ملیگا۔ (٢) دادا کو پوتے کے مال میں سے بطور عصبہ ملے گا لیکن دادی کو یاداداکی بہن کو بطور عصبہ نہیں ملے گا(٣) بھتیجے کو چچا کے مال میں سے بطور عصبہ ملے گا لیکن اس کی بہن یعنی بھتیجی کو چچا کے مال میں سے بطور عصبہ نہیں ملے گا(٤) چچا کو بھتیجے کے مال میں سے بطور عصبہ ملے گا۔لیکن اس کی بیوی یا اس کی بہن میت کی پھوپھی کو بطور عصبہ نہیں ملے گا (٥)دادا کے بھائی کو بطور عصبہ ملے گا لیکن اس کی بہن گویا کہ دادی کو بطور عصبہ نہیں ملیگا۔ حاصل یہ کہ باپ ،دادا، بھتیجا، چچا اور دادا کے بھائی جب بطور عصبہ لیںگے تو اس کے ساتھ عورتیں یعنی ان ہر ایک کی بہنوں کو بطور  

(ب)اگر بھائی بہن مذکر اور مؤنث ہو ں تو مذکرکو مؤنث کا دوگنا ہوگا۔

Flag Counter